سرینگر//
پاور کنٹرولر کشمیر نے مطلع کیا ہے کہ رسیونگ اسٹیشنوں آرام پورہ، پنجنارا اور شیر کالونی کو بجلی کی فراہمی۸‘۱۱؍اور۱۳؍اپریل کو صبح دس بجے سے دوپہر۳بجے تک متاثر رہے گی۔
اسی طرح پیر باغ، ایس ٹی سی، بی ایس ایف اور ایئر فورس کے رسیونگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی۸؍اپریل کو صبح۱۱ بجے سے شام ۵ بجے تک متاثر رہے گی۔
اسی طرح رسیونگ اسٹیشنوں روہاما، چکلو، گنا پورہ، ہادی پورہ، واترگام اور فوڈ پارک کو بجلی کی فراہمی ۸ ؍اپریل کو صبح ۱۱ بجے سے دوپہر ۳بجے تک متاثر رہے گی۔
اسی طرح پلوامہ اور پنگلینا کے رسیونگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی ۸؍ اپریل کو صبح۹بجے سے سہ پہر ۳ بجے تک متاثر رہے گی۔