سرینگر//
سیکورٹی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے منسلک ایک دہشت گرد ساتھی کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق ایک خاص اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے کنال روڈ آلوسہ کے قریب ایک خصوصی چوکی قائم کی تھی۔
چیکنگ کے دوران، کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ایک دہشت گرد ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔ اس کی شناخت جمشید احمد بٹ ولد عبدالرشید ساکن آلوسہ بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے
پولیس نے کہا کہ اس سے قابل اعتراض مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان نے کہا’’قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔‘‘