ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-07
in مقامی خبریں
A A
سرینگر میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز سرینگر کے راجباغ علاقے سے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے۱۱ کلو گرام ہیراوئن اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد کیا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اے ڈی جی پی وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے۲سرحد پار سے منشیات کے اسمگلر سجاد بدانا اور ظہیر تنچ کرناہ کپواڑہ کو گرفتار کیا ہے۔
ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کے قبضے سے۰۸۹ء۱۱کلو گرام ہیروئن ضبط کیا گیا ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقربیاً۷۰کروڑ روپئے ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار افراد سے۱۱لاکھ ۸۲ ہزار۵۰۰روپئے نقدی بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے راجباغ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔اے ڈی جی پی کشمیر نے کہا کہ یہ منشیات پاکستان سے آیا تھا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جے پی دلباغ سنگھ نے آج بانڈی پورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں گرائے گئے ہتھیاروں ، نقدی اور ممنوع نشیلی اشیاء کی بھاری کھیپ کو ضبط کیا گیا ہے۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ کپواڑہ ، بارہمولہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور ممنوع نشیلی اشیاء اس طرف بھیجنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے اس طرف گرائے گئے ہتھیاروں اور نشیلی اشیاء کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
ان کے مطابق منشیات کے کاروبارے میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ :دوسری شادی کرنے پر سرکاری ٹیچر معطل، تحقیقات کا حکم

Next Post

ہندوارہ میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندوارہ میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد :پولیس

ہندوارہ میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد :پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.