منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اقتدارکے سامنے سچ بولنا پریس کا فرض:سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۵ اپریل

سپریم کورٹ نے ملیالم نیوز چینل’میڈیا ون‘ پرقومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے نشریات کی تجدید پر پابندی لگانے والا مرکزی حکومت کا فیصلہ بدھ کے روز منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے سامنے سچ بولنا پریس کا فرض ہے ۔

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے ’میڈیا ون‘پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے حکم پر مہر لگانے والے ہائی کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ پریس کا فرض ہے کہ وہ طاقت کے سامنے سچ بولے اور شہریوں کو حقائق سے آگاہ کرے ۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی’میڈیا ون‘کی درخواست پرسماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے قومی سلامتی کا حوالہ دے کرمیڈیا پر پابندی مروجہ قانون کے خلاف ہے ۔ مضبوط جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ حکومت پر تنقید کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ وہ (میڈیا باڈی) حکومت کے خلاف ہے ۔

عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ سماجی، اقتصادی سے لے کر سیاسی نظریات تک کے مسائل پر یکساں نقطہ نظر جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔

جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ قومی سلامتی سے خطرے سے متعلق حقائق کو ٹھوس ثبوت کے بغیر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا”ایک جمہوری جمہوریہ کے صحیح کام کرنے کے لیے آزاد پریس بہت ضروری ہے ۔ جمہوری معاشرے میں اس کا کردار اہم ہے ، کیونکہ یہ ریاست کے کام کاج پر روشنی ڈالتا ہے ۔ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ اقتدار کے سامنے سچ بولے“ ۔

سپریم کورٹ نے کیس میں اپنائی گئی مہربند کور کارروائی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ”تمام تحقیقاتی رپورٹس کو خفیہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کو متاثر کرتی ہیں“۔

سپریم کورٹ نے 15 مارچ 2022 کو ملیالم ٹی وی نیوز چینل پر مرکز کی 31 جنوری 2022 کی پابندی پر روک لگا دی تھی۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے نشریات پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کے بعد ‘میڈیا ون’ نے سپریم کورٹ کا رخ کیاتھا۔ 31 جنوری 2022 کو میڈیا ون کی نشریات بند ہونے کے بعد اس میڈیا ادارے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر: گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

Next Post

کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی: صوبائی کشمنر کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات :

کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی: صوبائی کشمنر کشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.