پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ ہندوستان‘بہت سے عالمی چیلنجوں کے باوجودآج سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے ‘

جمہوریت صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہے ‘ یہ اس عقیدے پر مبنی ہے کہ ہر انسان کی ضروریات اور خواہشات یکساں اہم ہیں:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in مقامی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جمہوریت ہندوستان کی قدیم ثقافت کا سادہ جذبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان آج سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور اس بات کی زندہ مثال ہے کہ جمہوریت نتیجہ خیز ہوتی ہے ۔
مودی نے جمہورت کے حوالے سے دوسری عالمی چوٹی کانفرنس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز ہندوستان کے۴ء۱ ؍ارب عوام کی طرف سے مبارکباد کے پیغام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب لیڈروں کا خیال قدیم ہندوستان میں باقی دنیا سے بہت پہلے ایک عام بات تھی۔ ’’ہماری قدیم مہاکاویہ مہابھارت میں شہریوں کا پہلا فرض اپنے لیڈر کا انتخاب کرنے کے طور پر بیان کیا گیا ہے‘‘ ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے مقدس وید وسیع البنیاد مشاورتی اداروں کے ذریعے سیاسی طاقت کا استعمال کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ قدیم ہندوستان میں ریپبلکن ریاستوں کے بہت سے تاریخی حوالے بھی موجود ہیں‘جہاں حکمران موروثی نہیں تھے ۔’’اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ ہندوستان دراصل جمہوریت کی ماں ہے ‘‘۔
مودی نے کہا’’جمہوریت صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہے ‘ یہ ایک روح بھی ہے ۔ یہ اس عقیدے پر مبنی ہے کہ ہر انسان کی ضروریات اور خواہشات یکساں اہم ہیں۔ اسی لیے ، ہندوستان میںہمارا رہنما فلسفہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ہے ، جس کا مطلب ہے کہ ہمہ گیر ترقی کے لیے مل کر کوشش کرنا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چاہے طرز زندگی میں تبدیلی کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی سے لڑنے کی ہماری کوششیں ہوں، تقسیم شدہ ذخیرہ کے ذریعے پانی کو محفوظ کرنا ہو، یا سب کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن فراہم کرنا ہو، ہر پہل ہندوستان کے شہریوں کی اجتماعی کوششوں سے آپریٹ ہوتی ہے ۔
مودی نے کہا کہ کووڈ۱۹وبا کے مشکل وقت میں ہندوستان کا ردعمل ہمارے لوگوں کے ذریعہ کارفرما تھا۔ لوگوں نے ہی ہندوستان میں تیارکردہ ویکسین کی دوارب سے زیادہ خوراکیں فراہم کرنا ممکن بنایا ہے ۔ہماری’ویکسین میتری‘پہل نے لاکھوں ٹیکوں کو دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔یہ ’واسودھیو کٹمبکم‘ایک زمین‘ایک خاندان‘ایک مستقبل کے جمہوری جذبے سے بھی متاثر تھا۔
مودی نے کہا’’جمہوریت کی خوبیوں کے بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے ، لیکن مجھے صرف اتنا کہناہے کہ ہندوستان، بہت سے عالمی چیلنجوں کے باوجود، آج سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے ۔ یہ اپنے آپ میں دنیا میں جمہوریت کا بہترین اشتہار ہے ۔ یہ خود کہتا ہے کہ ڈیموکریسی کین ڈیلیور۔
جمہوریت کیلئے چوٹی کانفرنس امریکہ کے ذریعہ’داخلی جمہوریت کی تجدیداوربیرون ملک آمریتوںکاسامنا کرنے‘کے مقصد سے منعقدہ ایک ورچوئل چوٹی کانفرنس ہے ۔ پہلی چوٹی کانفرنس۱۰۔۰دسمبر۲۰۲۱کو منعقد کی گئی تھی۔ تینوں موضوعات آمریت سے بچاؤ‘ بدعنوانی سے مقابلہ اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا ہے ۔
اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے موضوع پر مرکوز افتتاحی سیشن کی صدارت جنوبی کوریا کے صدر یون سک یئول نے کی، جبکہ مودی کے علاوہ یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس، تیمور لیستے کے صدر جوس راموس ہورتا، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی، کینیا کے صدر ولیم روٹو، بوتسوانا کے صدر موکگویتسی مسیسی، اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور کروشیا کے وزیر اعظم آندریج پلینکووچ نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں۱۶سالہ لڑکی کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

Next Post

کانگریس کسی بھی پارٹی کیلئے’بڑے بھائی‘کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی:خورشید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
’ ہندوستان‘بہت سے عالمی چیلنجوں کے باوجودآج سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے ‘

کانگریس کسی بھی پارٹی کیلئے’بڑے بھائی‘کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی:خورشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.