ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ووٹ بینک کیلئے کچھ سیاسی پارٹیوں نے ملک میں زبان کا کھیل کھیلا:وزیر اعظم مودی

’ یہ پارٹیاں گاؤوں، پسماندہ لوگوں اورغریبوں کو ڈاکٹر یا انجینئر بنتے نہیں دیکھنا چاہتی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in مقامی خبریں
A A
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

چکبالا پور//
کرناٹک کے چکبالا پور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کچھ پارٹیوں نے ووٹ بینک کی سیاست کیلئے زبان کا کھیل کھیلا ہے اور الزام لگایا کہ یہ پارٹی گاؤوں، پسماندہ لوگوں اورغریبوں کو ڈاکٹر یا انجینئر بنتے نہیں دیکھنا چاہتی ہے ۔
مودی نے یہاں شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا’’پہلے گاؤںـ‘ غریب، پسماندہ طبقوں کے نوجوانوں کے لیے ڈاکٹر بننا بہت مشکل تھا۔ اپنے سیاسی مفاد کیلئے کچھ پارٹیاں اپنے ووٹ بینک کی سیاست کیلئے زبانوں کا کھیل کھیل رہی ہیں لیکن زبانوں کو حقیقی معنوں میں مضبوط کرنے کیلئے جتناکام ہونا چاہیے تھا اتنا ابھی تک نہیں ہوا ہے ۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ کنڑ زبان ایک بھرپور زبان ہے ‘ لیکن سابقہ حکومتوں نے اس میں میڈیکل، انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس نے غریب، دلت اور پسماندہ خاندانوں کو پیشہ ور بننے سے محروم کردیا۔
مودی نے کہا’’کنڑ ایک ایسی بھرپور زبان ہے جس سے ملک کو فخر ہے اور طب، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی کنڑ میں ہونی چاہیے ۔ سابقہ حکومتوں نے (اس سلسلے میں) قدم نہیں اٹھائے ۔ یہ سیاسی پارٹیاں نہیں چاہتی تھیں کہ گاووں، دلتوں اور پسماندہ خاندانوں سے آنے والے ملک کے بیٹے اور بیٹیاں ڈاکٹر بنیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں ان کی حکومت نے کنڑ سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں میڈیکل کی تعلیم کا آپشن دیا ہے ۔ غریبوں کے مفاد میں کام کرنے والی ہماری حکومت نے کنڑ سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں میڈیکل کی تعلیم کا آپشن دیا ہے ۔ ایک عرصے سے ملک میں ایسی سیاست چل رہی ہے جہاں غریبوں کو صرف ووٹ بینک سمجھا جاتا تھا۔
مودی نے جن اوشدھی کیندرز یا کم قیمت دوا کی مثال دی اور بتایا کہ آج ملک بھر میں تقریباً دس ہزارجن اوشدھی مراکز ہیں‘جن میں سے ایک ہزارسے زیادہ کرناٹک میں ہیں۔
وزیر اعظم نے ماضی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب غریب علاج کیلئے اسپتالوں کا خرچ نہیں اٹھاسکتے تھے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کی اس تشویش کو نوٹ کیا ہے اور اسے آیوشمان بھارت اسکیم سے دور کیا ہے ، جس نے غریب خاندانوں کیلئے اسپتالوں میں مفت علاج کے دروازے کھول دیے ہیں۔
مودی نے کہا کہ دیہات میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو بھی بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔ جب ملک صحت مند ہو گا اور ہر ایک کی کوششیں ترقی کے لیے وقف ہوں گی، تب ہی ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو تیزی سے حاصل کر سکیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے: جو بائیڈن

Next Post

سانبہ میں موٹار شیل دھماکہ ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سانبہ میں موٹار شیل دھماکہ ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.