بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کی شیعہ آبادی میںنوروزجوش و خروش سے منایا گیا

بچوں میں نقدی کے علاوہ اخروٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in اہم ترین
A A
وادی کی شیعہ آبادی میںنوروزجوش و خروش سے منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
دنیا کے کئی ممالک کی طرح وادی کشمیر میں بھی منگل کو موسم بہار کی آمد پر منائے جانے والے تہوار ’نوروز‘کی تقریبات کا آغاز ہوا جس کی مناسبت سے وادی میں کافی جوش و خروش اور گہماگہمی دیکھی گئی۔
دنیا کے قدیم ترین تہواروں میں شمار کیا جانے والا یہ تہوار ایران، عراق، افغانستان، کردستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، مغربی چین، ترکی کے علاوہ درجنوں ملکوں اور ریاستوں میں منایا جاتا ہے ۔
نوروز کے موقع پر کشمیرکے شیعہ آبادی والے علاقوں میں لوگ اپنے دوست اور اقارب کے گھر جاکر نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ بچوں میں نقدی کے علاوہ اخروٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔ عید کے تہوار کی طرح گھروں میں باضابطہ دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شیعہ بستی والے علاقوں میں عید جیسا سماں تھا۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے نیا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف تھے اور بعض بچے پٹاخے بھی پھوڑتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے گھر جاتے ہوئے اور مبارکبادی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔اس تہوار کے موقعے پر کشمیری ندرو اور مچھلیوں کا پکوان خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے اور وادی کے دیگر مشہور پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں۔
مورخین کے مطابق ایران اور کشمیر کا رشتہ بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید علی ہمدانی کی چودہویں صدی میں ہمدان ایران سے کشمیر تشریف آوری سے جڑا ہے ، جنہوں نے تبلیغ اسلام کے ساتھ ساتھ اہلیان وادی کو دستکاریاں بھی سکھائی تھیں جن سے لوگ روزگار کمانے کے قابل بن گئے تھے ۔
نوروز کے تہوار کے ساتھ ہی وادی میں شجر کاری کا بھی باقاعدہ آغاز ہوا۔لوگوں کو اپنے باغوں اور پارکوں میں پیڑ پودے لگانے میں مصروف دیکھا گیا اور پھول پودوں اور میوہ درختوں کی منڈیوں میں گاہکوں کا خاصا رش دیکھا گیا۔
ایرانی کلینڈر کے مطابق’نوروز‘سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور وادی میں اسے موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے تاریخی واقعات کی خوشی میں منایا جاتا ہے ۔
ایران میں اگرچہ ’نوروز‘کی خوشیاں تیرہ دنوں تک منائی جاتی ہیں، جس کے دوران وہاں کے بیشتر سرکاری، نجی و دیگر اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے ، تاہم وادی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں اس تہوار کی خوشیاں زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک منائی جاتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے نے صحافی عرفان معراج کو گرفتار کیا

Next Post

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین میں تعطل برقرار:دیویدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین میں تعطل برقرار:دیویدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.