ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گل لالہ کا باغ آج سیاحوں کیلئے رسمی طور پر کھولا جا رہا ہے ‘۱۲ لاکھ ٹیولپ سیاحوں کے منتظر

باغ کے بیچوں بیچ موجود پانی کی چینل کوبڑھایا گیا ‘ باغ میں فواروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in مقامی خبریں
A A
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

SRINAGAR, MAR 22 (UNI) Indira Gandhi Memorial Tulip Garden, the Asia’s largest Tulip Garden in Srinagar on the foothills of Zabarwan range with an overview of Dal Lake is set to open for the visitors on March 23. UNI PHOTO-SRN1

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
سرینگر کی زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ زائد از۱۲لاکھ حسین و جمیل ٹولپ کے ساتھ سیاحوں کی آمد کیلئے ہر لحاظ سے تیار ہے ۔
بتادیں کہ متعلقہ حکام کے مطابق باغ گل لالہ کو ۱۹مارچ سے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔
جھیل ڈل کے کناروں پر واقع اس وسیع و عریض اور دلکش باغ جس میں لاکھوں رنگ برنگی ٹلپ بلب لگے ہوئے ہیں،کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے اتوار کی دو پہر کو عوام کیلئے کھولے جانے کی توقع ہے ۔
باغ گل لالہ میں امسال ہالینڈ سے بر آمد شدہ چار نئے ٹلپ کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم شامل ہیں۔
ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر ۶۸رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور بادام، خوبانی، آڑو کے درخت بھی باغ کی خوبصورتی و شان و شوکت میں چار چاند لگائیں گے ۔
عہدیدار نے کہا کہ باغ میں فی الوقت زائد از ایک درجن اقسام کے۲۵فیصد ٹولپ کھل گئے ہیں اور موسم ساز گار رہنے کی صورت میں باقی ٹولپ بھی کھلیں گے ۔
عہدیدار نے کہا’’گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف ۱۵سے ۱۷دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے ۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے ۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے ۔ اگر درجہ حرارت۲۰ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے ‘‘۔
اتوار کو باغ کی افتتاحی تقریب پر مہمانوں کی تفریح کیلئے موسیقی کے ایک پروگرام کا انعقاد بھی متوقع ہے ۔
سینکڑوں باغبانوں اور مزدوروں کی کئی مہینوں کی پیہم محنت کا نتیجہ ہے کہ زائد از۳۰؍ایکٹر اراضی پر محیط اس باغ کو سیاحوں کیلئے ہر لحاظ سے تیار کیا گیا ہے ۔
باغ کو مزید دلکش و دلپذیر بنانے کیلئے امسال ایک واٹر چینل جو باغ کے بیچوں بیچ موجود تھی کو مزید بڑھایا گیا اور اس کے علاوہ باغ میں فواروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں باغ کی سیر سے لطف اندوز ہونے کئے لئے جسمانی طور معذور اور عمر رسیدہ لوگوں کے لئے ویل چیئرز کو دستیاب رکھا گیا ہے اور دوسری سہولیات کو بھی بڑھایا گیا ہے ۔
امسال سیاح قریب۶۰۰کنال اراضی پر پھیلے اس باغِ گل لالہ میں لگی۶۸؍اقسام کی۱۶لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیوں کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوں گے ۔
وادی کشمیر میں کئی برسوں کے بعد سال گذشتہ ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد دیکھی گئی اور باغ گل لالہ کی سیر ان کی ترجیحات میں تھی۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ کے نام سے مشہور اندرا گاندھی میموریل ٹلپ گارڈن کو سال۲۰۰۸میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔ باغ گل لالہ کے قیام کا بنیادی مقصد وادی میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینا تھا۔
باغ گل لالہ بالی ووڈ فلم سازوں کیلئے بھی محبوب مقام ہے جس کے پیش نظر گذشتہ ایک دہائی کے دوران یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملاوی میں طوفان فریڈی سے 5 لاکھ افراد متاثر: اقوام متحدہ

Next Post

کولگام میںملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں ۷گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

کولگام میںملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں ۷گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.