منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نظر بندوںکو یو ٹی سے باہر کی جیلوںمنتقل کرنا قومی سلامتی سے جڑا مسئلہ ہے :مرکز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in اہم ترین
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

نئی دہلی//
مرکز نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست۲۰ سے زیادہ لوگوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے کے معاملات میں’حقیقی قومی سلامتی‘کے مسائل شامل ہیں۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ سرینگر کی رہائشی راجہ بیگم اور تین دیگر کی طرف سے وکیل ستیہ مترا کے ذریعے دائر کی گئی ایک عرضی کی سماعت کر رہی تھی جس میں قانون کی دفعات کی مبینہ خلاف ورزی میں نظربندوں کویو ٹی سے باہر جیلوں میں منتقل کرنے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے کہا ’’ہم ہدایات لیں گے لیکن یہ حقیقی قومی سلامتی کے مسائل ہیں۔ یہ اتنا آسان نہیں ہوسکتا ہے جتنا کہ دو لوگوں کے درمیان بات چیت۔ عارف احمد شیخ فرزند راجہ بیگم ساکن سری نگر کے پریم پورہ کو اتر پردیش کے وارانسی کی سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہیں گزشتہ سال ۷؍ اپریل کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ عوامی تحفظ کے قانون کے تحت حراست میں لیے گئے ۲۰ سے زیادہ لوگوں کو یونین ٹیریٹری جیلوں سے باہر اتر پردیش اور ہریانہ کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ان کے اہل خانہ زیر حراست افراد سے بات چیت کرنے سے قاصر ہیں۔
’’انہوں نے بے حد تکلیف اٹھائی ہے۔ کسی قسم کی بات چیت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ خاندان کے افراد کو بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا تعلق انتہائی غریب پس منظر سے ہے اور ان کے لیے ان (شیخ) سے ملنے کے لیے سفر کرنا ناممکن ہے‘‘۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے کی مزید سماعت۵اپریل کو ملتوی کردی۔
گزشتہ سال ۴ نومبر کو سپریم کورٹ نے اس عرضی پر مرکز، جموں و کشمیر حکومت اور دیگر سے جواب طلب کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی قانون کے تحت حراست میں لیے گئے لوگوں کو یونین کے زیر انتظام علاقے سے باہر نہیں منتقل کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ قانون صرف یونین کے زیر انتظام علاقے پر لاگو ہوتا ہے۔یہ لوگ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ ۱۹۷۸ کی دفعات کے تحت احتیاطی حراست میں ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ بجٹ کی توجہ گڈ گورننس‘ نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنا‘ پائیدار زراعت کو فروغ دینا‘ سرمایہ کاری اور روز گار پر ہے‘

Next Post

پاکستان دہشت گردی کا ایکسپورٹر ہے :بھارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
سینئرپولیس افسر کو ریاسی میں دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوششوں پر تشویش

پاکستان دہشت گردی کا ایکسپورٹر ہے :بھارت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.