پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ بجٹ کی توجہ گڈ گورننس‘ نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنا‘ پائیدار زراعت کو فروغ دینا‘ سرمایہ کاری اور روز گار پر ہے‘

یو ٹی کیلئے پارلیمنٹ میں۱۱۸۵۰۰ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in اہم ترین
A A
۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جموں کشمیر کیلئے مالی سال ۲۰۲۳ تا ۲۰۲۴ کیلئے ایک لاکھ۱۸ہزار۵۰۰ کروڑ کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
لوک سبھا میں پیش کیے گئے بجٹ پر کوئی بحث و مباحثہ نہیں ہوا کیونکہ آج پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد اجلاس کو منگل تک موخر کیا گیا۔
مرکزی وزیر کی جانب سے پیش کیے بجٹ میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے۴۱ہزار۴۹۱ کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق جموں وکشمیر میں مالی سال۲۰۲۳تا۲۰۲۴ میں ایک لاکھ۶ہزار۶۱ کروڑ روپے موصول ہونے کی توقع ہے جبکہ اخراجات۷۷ہزار۹ کروڑ روپے متوقع ہے، جس میں۲۹ہزار۵۲ کروڑ روپے کپٹیل کے اخراجات کیلئے بچت کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج ایک ماہ کے وقفے کے بعد بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہواجس دوران وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کیا۔
واضح رہے یونین ٹریٹری بنے کے بعد جموں کشمیر کا یہ چوتھا بجٹ ہے جو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمان میں پیش کیا۔اس بجٹ پر لوک سبھا میں ایک روز اور راجیہ سبھا میں ایک روز کیلئے بحث ہوگی اور۳۱ مارچ کو پارلیمنٹ اس بجٹ کو پاس کرے گی۔
یکم اپریل سے اس پر جموں کشمیر میں کام شروع ہوگا۔
جموں کشمیر انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بجٹ کی توجہ گڈ گورننس، نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنا، پائیدار زراعت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری اور ترقی میں سہولت فراہم کرنا، روزگار کی فراہمی، تیز رفتار ترقی اور جامع ترقی، خواتین کو بااختیار بنانا اور سماجی شمولیت ہے۔
عہدیدار نے کہا ’’حمایت۰ء۲ کا آغاز روزگار پر مبنی تجارت پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ، مشن یوتھ، انڈسٹریز اینڈ کامرس، اسکول ایجوکیشن، زراعت وغیرہ جیسے محکموں میں ہنر سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تربیت اور ہم آہنگی کے لیے‘ اس کا ایک حصہ ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ سنہ۲۰۲۱تا۲۰۲۲ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے جموں و کشمیر کے لیے۳ء۱ ہزار کروڑ کی مالیت کا بجٹ پیش کیا تھا۔ وہیں سنہ ۲۰۲۲تا۲۰۲۳ میں۰۸ء۱ ہزار کروڈ مالیت کا بجٹ مختص تھا جس سے وادی کشمیر میں تجار مایوس ہی دیکھے گئے۔
جموں کشمیر میں سنہ ۲۰۱۸ کے بعد منتخب حکومت نہ ہونے اور صدر راج نافذ ہونے کے باعث مرکزی وزیر خزانہ ہی اس یونین ٹریٹری کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر رہی ہے۔
اس سے قبل سابق ریاست میں یہاں کی منتخب سرکار ہی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتی تھی۔ آخری بجٹ سابق وزیر خزانہ حسیب درابو نے پی ڈی پی اور بی جی پی مخلوط سرکار کے دوران سنہ ۲۰۱۸ میں اسمبلی کے مارچ اجلاس میں پیش کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دوشیزہ کے قتل کیخلاف سوئیہ بگ میں احتجاج جاری

Next Post

نظر بندوںکو یو ٹی سے باہر کی جیلوںمنتقل کرنا قومی سلامتی سے جڑا مسئلہ ہے :مرکز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

نظر بندوںکو یو ٹی سے باہر کی جیلوںمنتقل کرنا قومی سلامتی سے جڑا مسئلہ ہے :مرکز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.