جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہم دو جیت کے بعد لاپرواہ نہیں ہوئے: روہت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

احمد آباد//ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بدھ کو کہا کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد لاپرواہ نہیں ہوئی تھی اور وہ ہر میچ میں اپنا بہترین پیش کرنا چاہتے ہیں روہت نے یہاں ہونے والےچوتھے ٹیسٹ کے موقع پر کہا، "سچ کہوں تو، دو میچ جیتنے کے بعد اگر باہر بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ ہم لاپرواہ ہو گئے، تو یہ غلط ہے۔ آپ ہر میچ میں اپنا بہترین پیش کرنا چاہتے ہیں۔ آپ صرف دو میچ جیت کر مطمئن نہیں ہوجاتے، سیدھی سی بات ہے۔”
غور طلب ہے کہ اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق ہندوستانی کوچ روی شاستری نے کہا کہ روہت کی ٹیم دو جیت کے بعد حد سے زیادہ پراعتماد اور لاپرواہ ہو گئی، جس کی وجہ سے ان کی شکست ہوئی۔
روہت نے کہا، "جب بھی باہر کے لوگ ہمارے بارے میں حد سے زیادہ پراعتماد ہونے کی بات کرتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ ڈریسنگ روم میں کیا ہو رہا ہے۔ ہم سخت ہونا چاہتے ہیں، ہم اپوزیشن ٹیم کوذرا سا بھی موقع نہیں دینا چاہتے۔ ہم بھی جب باہر دورہ کرتے ہیں تو ہمیں ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مخالف ٹیم آپ کو کبھی میچ یا سیریز میں واپس آنے کا موقع نہیں دے گی۔ ہماری بھی یہی ذہنیت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا لگتا ہے کہ ہم حد سے زیادہ پر اعتماد ہو گئے ہیں تو اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ روی خود اس ڈریسنگ روم میں رہ چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ہم کس ذہنیت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ہم (ہر میچ کے بعد) سخت ہوتے ہیں، لاپرواہ نہیں۔”
اندور ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان نے پہلے سیشن میں ہی سات وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد روہت کی ٹیم صرف 109 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، جبکہ دوسری اننگ میں وہ صرف 163 رن بناکر آسٹریلیا کو 76 رنوں کا ہدف دیاتھا۔
شاستری نے کہا تھا، "اگر آپ چیزوں کو ہلکے میں لیں گے، توتھوڑی سی لاپرواہی، تھوڑا سا زیادہ اعتماد آپ کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے۔ یہ کھیل آپ کو نیچےگرادے گا۔ جب آپ پہلی اننگ میں کھیلے گئے کچھ شاٹس کو دیکھیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان حالات میں حاوی ہونے کی کوشش کی گئی۔ آپ کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر چیزوں کا اندازہ کرنے کی ضرورت ہے۔”
آسٹریلیا نے اندور کی فتح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اگر ہندوستان ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنانا چاہتا ہے تو اسے 9 مارچ سے شروع ہونے والے احمد آباد ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دینی ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی

Next Post

ہر عورت کی کہانی، میری کہانی، خواتین کی ترقی میں میرا عقیدہ: مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

ہر عورت کی کہانی، میری کہانی، خواتین کی ترقی میں میرا عقیدہ: مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.