نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو تمل ناڈو میں ریاست گیر ‘پتھ سنچلن’ (روٹ مارچ) کرنے کی مدراس ہائی کورٹ کی اجازت کو چیلنج کرنے والی ریاستی حکومت کی درخواست پر جمعہ کو 17 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی۔
جسٹس وی راما سبرامنیم اور پنکج میتھل کی بنچ نے ریاستی حکومت کی جانب سے اس دلیل کے بعد سماعت ملتوی کر دی کہ وہ آر ایس ایس کے ساتھ بات چیت کرکے ‘پتھ سنچلن’ تنازعہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس پروگرام کے منتظم آر ایس ایس سے بات چیت کرے گی تاکہ مجوزہ تقریب کے لیے مناسب راستے تلاش کیے جاسکیں۔
بنچ کے سامنے حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آر ایس ایس کے ‘پاتھ سنچلن’ کی مخالفت نہیں کی ہے ، لیکن اس نے امن و قانون کے پیش نظر حساس راستوں کا مسئلہ اٹھایا ہے ۔