اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

پردیش کانگریس کمیٹی بھی معاملے پر سڑکوں پر اتر آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-03
in اہم ترین
A A
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں/۲مارچ
جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کی پرانی منڈی میں تاجروں نے پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔
مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جائیداد ٹیکس کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز جموں کی پرانی منڈی بازار میں تاجروں نے پراپرٹی ٹیکس کیخلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ کورونا نے پہلے ہی تاجروں کو نقصان سے دوچار کیا اور ابھی سنبھل ہی نہیں پا رہے ہیں کہ سرکار نے پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جائیداد ٹیکس کو لاگو کرنے سے قبل لوگوں کی رائے کو ملحوظ نظر رکھنا چاہئے تھا۔
تاجروں نے بتایا کہ جموںکشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے یہاں پر جائیداد ٹیکس لاگو کرنا لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سرکار کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جموں وکشمیر کے تاجر بند کال دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
اس دوران جموںکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو یہاں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پارٹی کے صدر وقار رسول نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی کہتے ہیں کہ یہ ٹیکس بہت کم ہے لیکن جب یہاں ٹول ٹیکس لگایا گیا تو وہ بھی پہلے صرف پچاس رویے تھا جو آج تین سو روپے ہے ۔
رسول نے کہا’’پراپرٹی ٹیکس اس سال اگر ایک سو روپے ہے تو اگلے سال ایک ہزار روپے اور پھر دس ہزار روپے ہوگا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’حکومت چاہتی ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ بھیک مانگیں، ڈیلی ویجر در بدر ہوجائیں‘‘۔
کانگریسی صدر کا دعویٰ تھا کہ موجودہ سرکار غریبوں کے خلاف سرکار ہے جو چناؤ کرنے سے ڈرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اس سرکار کو یہاں سے باہر نکال دیں گے ۔ان کا لوگوں سے کہنا تھا کہ وہ بھی سرکار خلاف کھڑے ہوجائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے‘سربراہ شمالی کمان

Next Post

’بینکنگ سیکٹر جموںکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
’بینکنگ سیکٹر جموںکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ‘

’بینکنگ سیکٹر جموںکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.