منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

بدزبانی پر مبنی اُبھرتا نیا سیاسی کلچر

آزاد غدار، میر جعفر اور غلام ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-26
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

ہندوستان کا سیاسی نریٹو ہر گذرتے دن کے ساتھ نہ صرف انتہا پسندی کی طرف رُخ اختیار کرتا جارہا ہے بلکہ اس نریٹو میں اخلاقی انحطاط کا ہر پہلو نمایاں ہوکر شدت اختیار کرتا جارہاہے۔رواداری ،مفاہمت اور بقائے باہم سیاسی منظرنامے سے بھی اور سیاسی نریٹو سے بھی غائب ہوتا جارہاہے۔ المیہ یہ ہے کہ اب کم وبیش ہر سیاسی پارٹی اور ان سے وابستہ لیڈر شپ خو د کو نہ صرف اس نئے نریٹو سے وابستہ کرتی جارہی ہے بلکہ اپنے حامیوں کو بھی اسی راستہ پر چلنے کی تحریک اور ترغیب دی جارہی ہے ، ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور ان کی سرپرستی بھی کی جارہی ہے۔
نریٹو میں یہ انتہا پسندی اور اس میں شدت کو ووٹ بینک سیاست کا دوسرا عنوان سمجھا جارہاہے ۔ اس مخصوص مگر بدزبانی اور غیر شائستگی سے عبارت نریٹو کے زیر اثر ملک کے مختلف ادارے بھی آرہے ہیں۔ بالکل اُسی انداز اور روپ میں جس انداز اور روپ میں ہماری ہمسائیگی میں سرحد کے اُس پار ادارے ملک کے اندر اُبھر رہے اور تیزی سے جگہ پارہے نریٹو کے زیر اثر آکر اب اپنے اپنے مخصوص مفادات اور وابستہ نظریات کے مطیع کام کرتے نظرآرہے ہیں۔
یہ سیاست اور سیاسی اقدار کی بتدریج تنزلی ہے یا اقتدار ہر حالت اور کسی بھی قیمت پر حاصل کرنے یا اقتدار کے تحفظ کیلئے نئے نریٹو پر مبنی سیاسی اقدار کا حصار مضبوط سے مضبوط بنانے کی سوچ کا مظہر ہے یا دونوں بحیثیت مجموعی !سیاست کو اچھی طرح سے نہ سمجھنے کا گہرا فقدان رکھنے والے اور سیاسی لیڈروں کو ان کی لغزشوں ، کوتاہیوں ، غلط طریقہ کار ، منفی انداز فکر اور اپروچ کو اپنی آنکھوں سے قدم قدم پر مشاہدہ کرنے کے باوجود دودھ کا دھلا تصور کرنے کی روش اس نئے سیاسی نریٹو کو پروان چڑھانے کی سمت میں آکسیجن کا کام کررہی ہے۔یہ سیاسی نریٹو جو کسی بھی اقدار یا اصول پر مبنی نہیں ملک کی فرقہ وارانہ اور علاقائی یکجہتی کیلئے نہ صرف سم قاتل اور نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے بلکہ بہت سارے خطرات بھی اُفق پر منڈلاتے واضح طور سے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس نئے سیاسی نریٹو یا نئے سیاسی اقدار بلکہ اُبھر رہے نئے سیاسی کلچر کے ایک قابل فخر حصہ کے طور منتخبہ اراکین پارلیمان، اسمبلیوں ،بلدیاتی اداروںوغیرہ کی وابستگیاں توڑنے کا کلچر بھی شدت اختیار کرتا جارہاہے۔ اگر چہ پہلے بھی ماضی قریب میں ممبران پارٹیاں چھوڑ کر دوسری کسی پارٹی کے چرنوں میں سجدہ ریز ہوا کرتے تھے اور جب یہ کلچر تمام تر حدود سے تجاوز کرتامحسوس کیاگیا تو عوامی نمائندگان سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کردی گئی۔ یہ اُس زمانے کی بات ہے جب ایسے ممبران جو پارٹیاں بدلتے رہتے تھے کو آیا رام گیا را م کا عنوان دیاگیا۔ لیکن اب اُس عوامی نمائندگان سے متعلق ایکٹ کی ترمیم کی بھی پروا نہیں کی جارہی ہے۔ اب بھیڑ بکریوں کے ریوڑوں کی طرح منتخبہ ارکان کی خرید وفروخت کی جارہی ہے، مقصد حصول اقتدار اور تحفظ اقتدار کے ساتھ ساتھ ذاتی حقیرمفادات کا تحفظ کے سوا اور کچھ نہیں۔
ہونا تو یہ چاہئے کہ اگرکوئی رکن پارٹی وابستگی تبدیل کرنا چاہتا ہے تو وہ پہلے اُس منڈیٹ کو واپس کرے جس منڈیٹ اور شناخت کے ساتھ عوام نے اس کے ہاتھ میں اپنا منڈیٹ تھمادیا ہے۔ منڈیٹ کو واپس کئے بغیر وفاداری یا وابستگی کی تبدیلی عوام کے منڈیٹ کی سراسر توہین ہے ، دھوکہ اور جعلسازی ہے۔ عوام جو رائے دہندہ ہیں کو بھی چاہئے کہ وہ اس ذہنیت کے افراد کو اپنا منڈیٹ نہ دیں۔
سیاسی نریٹو کی تنزلی کا ایک اور پہلوجس کا تعلق اُس بدزبانی، غیر شائستگی اور طعنہ زنی کے ساتھ ساتھ کردار کشی کی صورت سے ہے جو اب آہستہ آہستہ سامنے آرہاہے۔ اس سلسلے میں کانگریس سے کئی دہائیوں سے وابستہ رہے سینئر لیڈر غلام نبی آزادکی پارٹی سے مستعفی ہوکر جموں وکشمیرمیں ایک نئی پارٹی کی تشکیل کے فوراً بعد اُس ردعمل کا حوالہ کافی ہے جو کانگریس کے ایک اور لیڈر جے رام رمیش اب تک بار بار سامنے لاتے رہے ہیں۔
رمیش نے آزاد کو ’’میر جعفر، غدار اور غلام ‘‘ قراردیا اور آزاد کے بارے میں اپنی اس بدزبانی کو متعدد بار دوہرایا ہے۔ زائد از چار دہائیوں سے کانگریس کے ساتھ وابستہ رہ کر مختلف حیثیتوں میںخدمات انجام دینے والے لیڈر کو میر جعفر، غدار اور غلام قرار دینا درحقیقت اُسی نئے سیاسی کلچر کی کڑی ہے جو ملک بھر میں اُبھر رہا ہے بلکہ ایسا کہنے والے دراصل اپنے منہ پر کالک پوت رہے ہیں۔
آزاد نے کون سے میر جعفر کاساکردار اداکیا، کون سی غداری کی اورکس کا غلام بن گیا؟ جے رام رمیش یا اس حوالہ سے کانگریس کو اپنی اس ذہنی اور سیاسی پسماندگی اور غلاظت کے بارے میں مکمل تفصیلات ، اگر کچھ ہیں، عوام کے سامنے پیش کرنے چاہئے۔ آزاد کو ملک کا ایک اعلیٰ اعزاز بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی جیب سے نہیں بلکہ ملکی خدمات کے عوض دیا، کیا حکمران جماعت کی طرف سے اعزاز سے نوازنا اس کی غلامی ہے؟
بہرحال آزاد نے رمیش کو ہتک عزت کا نوٹس روانہ کردیا ہے جس میں کانگریس کے اس نو زائد لیڈر سے کہاگیا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنا بیان واپس لے، میڈیا کی وساطت سے معافی مانگ لے ورنہ دو کروڑ کا ہر جانہ اداکرنے کیلئے تیار رہے۔ سوال دو کروڑ کا نہیں بلکہ عزت اور احترام کا ہے، جس کا اب دوسری کئی پارٹیوں کی طرح کانگریس کے اندر بھی فقدان واضح طور سے سرائیت کرتا محسوس کیاجارہا ہے۔
کانگریس اور آزاد کے حوالہ سے تذکرہ یہاں محض مثال کے طور پر کیاگیا ہے ورنہ درجنوں مثالیں سیاسی منظرنامہ کو سمجھنے کیلئے دی جاسکتی ہیں، جومثالیں حقیقی ہیں تصوراتی نہیں۔ اس نئے اُبھرتے سیاسی کلچر یا سیاسی نریٹو کو قدغن لگانے کی اخلاقی، سیاسی اور معاشرتی ذمہ داری ان سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کی ہے جو فی الوقت سیاسی لینڈ سکیپ سے وابستہ ہیں۔ اگر چہ اس نئے بدزبان سیاسی لینڈ سکیپ کے جنم داتا بحیثیت مجموعی یہی لوگ ہیں لیکن یہ حقیقت بھی تسلیم کئے بغیر نہیں کہ ا س لینڈ سکیپ سے وابستہ ایسے بھی بہت سارے سیاستدان ہیں جو فکروتشویش اور اضطراب میں مبتلا ہیں اور چاہتے ہیں اس ابھرتے سیاسی کلچر کویہی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے اور اگر ایسا نہیں کیاگیا تو یہ ملک کے مستقبل تو دور کی بات حال کے حوالہ سے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاسی جماعتیں پھر سے متعلقہ بن رہی ہیں

Next Post

فارم پر نہیں صرف محنت پر یقین رکھتا ہوں، محمد رضوان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

فارم پر نہیں صرف محنت پر یقین رکھتا ہوں، محمد رضوان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.