منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اصل مجرموں اور ان کے حامیوں کو سخت سزا دی جائے : جماعت اسلامی ہند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-24
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر کی قیادت میں ایک وفد نے راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹمیکا گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں جنید اور ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو اغوا کر کے بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور ان کی لاشوں کو مہندرا بلورو کار میں رکھ کر آگ لگا دی گئی تھی۔یہ واقعہ پندرہ فروری کو پیش آیا تھا۔ وفد نے دونوں مقتولین کے بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفد نے گاؤں کی عیدگاہ کا بھی دورہ کیا جہاں گاؤں کے لوگ پندرہ فروری سے ہی احتجاجی دھرنا کررہے ہیں۔گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور جنید اور ناصر کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے ۔
اس موقع پر پروفیسر سلیم نے کہا کہ [؟]ہم گاؤں والوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے راجستھان حکومت کی جانب سے ادا کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جماعت پوری مضبوطی کے ساتھ انصاف کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کہ متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف ملے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو[؟]۔
پروفیسر سلیم نے کہا کہ [؟]حیران کن بات یہ ہے کہ ہریانہ پولیس کے ہی کچھ افراد میوات خطے کے مسلمانوں کے خلاف اس قسم کی سرگرمیوں اور جرائم میں براہ راست ملوث ہیں۔ اگر چہ راجستھان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن ابھی بھی بقیہ ملزمین گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں۔ اس لئے گاؤں والے پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے ۔[؟]
پروفیسر سلیم نے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن پولیس والوں نے مجرموں کو زخمی متاثرین کے ساتھ جانے کی اجازت دی اور بعد میں ان کو کار میں بند کرکے آگ لگادی گئی گئی تھی، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے [؟]۔
پروفیسر سلیم نے ان لوگوں کی بھی مذمت کی جو دونوں نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ [؟]راجستھان اور ہریانہ کی ریاستی حکومتیں اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں مکمل تعاون دے اور اصل مجرموں کو قانون اور آئین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لائے [؟]۔ وفد کو گاؤں والوں نے بتایا کہ ہریانہ اور راجستھان کے میوات علاقے میں کئی سالوں سے ایک گروہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ہریانہ پولیس کا کردار مایوس کن ہے ۔وہ مجرموں کی حمایت کررہی ہے ۔ گاؤں والوں نے یہ بھی بتایا کہ ہجومی تشدد کا شکار ہونے والوں کو مجرم خود ہی فیروز پور جھرکا تھانے لے گئے ۔ اس کے باجود پولیس نے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا۔ ہریانہ پولیس نے مجرموں کو متاثرین کے ساتھ سنگین حالت میں جانے کی اجازت دی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کا سبز توانائی شعبہ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے سونے کی کان: مودی

Next Post

دھنکھر نے گیانا کے نائب صدر سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

دھنکھر نے گیانا کے نائب صدر سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.