جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں پاسپورٹ کی تصدیق اب 15 دن میں نہیں، پانچ دن میں ہوگی: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in قومی خبریں
A A
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ پاسپورٹ کی درخواستوں کی تصدیق اب 15 دن کے بجائے پانچ دنوں میں مکمل کی جائے گی۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دہلی پولیس کے 76ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کے ویری فکیشن (تصدیق) کی مکمل آن لائن سہولت کا افتتاح کیا اور دہلی پولیس میں شامل موبائل فارنسک وہیکلس بھی لوگوں کے لیے وقف کیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ نے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) دہلی کیمپس کے اکیڈمک کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور دہلی پولیس کمشنر سمیت کئی معززین بھی موجود تھے ۔
اپنے خطاب میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ آزادی سے لے کر آج تک اپنی شاندار تاریخ کے ساتھ دہلی پولیس نے پورے ملک کی تعریف حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کئی ممالک کے سفارت خانے اور بہت اہم لوگوں کی رہائش گاہیں ہیں اور پوری دنیا دہلی پولیس کے سیکورٹی نظام کی تعریف کرتی ہے ۔
مسٹر امت شاہ نے کہا کہ پولیس اور اس کے کام کو آزادی کے فوراً بعد بدلنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے پہلے پولیس کے کام میں خدمت کا جذبہ شامل نہیں تھا۔ پولیس کا کام داخلی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنا اور بنیادی طور پر برطانوی راج کے مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد دہلی پولیس ‘شانتی، سیوا، نیائے ’ کے اصولوں کے ساتھ آگے بڑھی ہے اور اس مقصد میں تبدیلی کے ساتھ دہلی پولیس نے 75 سال کے اس سفر میں اپنے کاموں، سرگرمیوں اور خیالات میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ملک اور دنیا کووڈ-19 کی وبا سے گزری ہے ، اس وقت دہلی پولیس کا انسانی چہرہ سب کے سامنے آیا، جس نے ملک اور دنیا میں اس کی تصویر بدل دی۔
دہلی پولیس کے اہلکاروں نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران دہلی کے بوڑھے اور بیمار لوگوں کی دیکھ بھال کی، ان کے خاندان کے افراد کی طرح ان کے ساتھ رہے اور ان کی حفاظت کی۔ دہلی پولیس کے کئی اہلکار خود بھی کووڈ-19 سے متاثر ہوئے اور کئی اہلکاروں نے اپنی جان بھی گنوا دی، لیکن کورونا کی وبا کے خاتمے تک دہلی پولیس ‘شانتی، سیوا، نیائے ’ کے اپنے نعرے کو پورا کرتی رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو مال بردار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، پٹری سے اترے نصف درجن ڈبے، 15 ٹرینیں متاثر

Next Post

سپریم کورٹ دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی فہرست پر غور کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی فہرست پر غور کرے گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.