جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دو مال بردار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، پٹری سے اترے نصف درجن ڈبے، 15 ٹرینیں متاثر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in قومی خبریں
A A
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

لکھنؤ: اتر پردیش کے سلطان پور میں جمعرات (16 فروری) کی صبح دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں ٹرین کے تقریباً نصف درجن ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ناردرن ریلوے کے مطابق یہ واقعہ سلطان پور جنکشن کے جنوبی کیبن کے قریب صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ اس حادثے کی وجہ سے شمال سے مغرب جانے والی تقریباً 15 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔معلومات کے مطابق، لکھنؤ-وارانسی اور ایودھیا الہ آباد (پریاگ راج) ریلوے ٹریک پر صبح سے ہی رکاوٹ ہے۔ ریلوے کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک مال گاڑیوں کو پٹری سے ہٹا کر راستہ خالی کیا جا رہا تھا۔ناردرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار نے کہا ’’آج صبح تقریباً 5.30 بجے لکھنؤ ڈویژن کے سلطان پور اسٹیشن کے قریب دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کی وجہ سے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی کی طرف جانے والی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔‘‘حادثے کی وجہ سے 22418 وارانسی مہامنا ایکسپریس، 19313 اندور-پٹنہ ایکسپریس، 13240 کوٹہ پٹنہ ایکسپریس، 13414 فرکا ایکسپریس، 22183 ساکیت سپرفاسٹ ایکسپریس، 12238 بیگم پورہ ایکسپریس اور 19669 ایکسپریس کا رخ موڑ دیا گیا۔ جبکہ 20401 لکھنؤ سپر فاسٹ شٹل، 04381 ​​ایودھیا کینٹ ایکسپریس اسپیشل، 14234 سوریو ایکسپریس اور 20402 وارانسی سپر فاسٹ ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانپور میں تجاوزات مخالف مہم کے دوران ماں-بیٹی کی موت پر الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی، سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ

Next Post

دہلی میں پاسپورٹ کی تصدیق اب 15 دن میں نہیں، پانچ دن میں ہوگی: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے

دہلی میں پاسپورٹ کی تصدیق اب 15 دن میں نہیں، پانچ دن میں ہوگی: شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.