ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مہا شیویاترا :محکمہ فشریز کے خصوصی ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in اہم ترین
A A
مہا شیویاترا :محکمہ فشریز کے خصوصی ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

سرینگر///
محکمہ فشریز نے مہا شیو یاترا تہوار کے پیش نظر جمعرات کے روز سرینگر کے مختلف علاقوں میں پنڈت برادری کے لوگوں کیلئے ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم کئے ہیں ۔
بتادیں کہ کشمیری پنڈتوں کے محبوب تہوار ’ہیرتھ‘کی چار دنوں پر محیط روایتی تقریبات ہفتے کے روز سے شروع ہوگی ۔
اس تہوار کو ہندوستان، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری ’مہا شیوراتری‘کے نام سے مناتی ہے ۔ ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے ۔
محکمہ فشریز کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ مہا شیو یاترا کے پیش نظر محکمہ نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم کئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ‘ راجباغ، حبہ کدل اور اندرا نگر میں یہ سیل پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر ٹراوٹ مچھلیاں وافر مقدار میں موجود ہیں۔
اُن کے مطابق ہیرتھ کے موقع پر کوکر ناگ اور داچھی گام سے اعلیٰ قسم کی ٹراوٹ مچھلیاں سیل مراکز پر دستیاب ہیں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہیرتھ کے موقع پر سری نگر میں بڑی مقدار میں ٹراوٹ مچھلیاں فروخت کی جاتی ہیں۔
عہدیدارنے کہاکہ سنیچر تک سیل پوائنٹس پر ٹراوٹ مچھلیاں دستیاب رہیں گی ۔
دریں اثنا مہاشیوراتری کے تہوار کے سلسلے میں جموں بھر کے مندروں پر چراغاں کیا گیا ہے ۔ شیو پاروتی مندر، شیو دھام اور دیگر مشہور مندروں کو پھول مالاؤں اور رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔
کشمیر انتظامیہ نے مہاشیوراتری یا ’ہیرتھ‘کے تہوار کے سلسلے میں پنڈت برادری والے علاقوں میں معقول انتظامات کئے ہیں۔
کشمیری پنڈت برادری کا اس مذہبی تہوار ’مہاشیوراتری یا ہیرتھ‘کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے ۔ کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز خصوصی پوجا جوکشمیری پنڈتوں کے ہاں’وٹک پوجا‘کے نام سے جانی جاتی ہے ، سے کرتی ہے جس کیلئے مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس خصوصی پوجا کا اہتمام کشمیری پنڈت اپنے گھروں میں ہی کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں تین شر پسند نوجوان گرفتار، میڈیا پرسنز کو دھمکاتے تھے :پولیس

Next Post

آسٹریلیا تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترسکتا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

اضافی حج پروازوں کے انتظام کیلئے مرکزسے بات کی:عمر عبداللہ

2025-05-17
اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
Next Post
آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی

آسٹریلیا تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترسکتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.