جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈاکٹر عاشق حسین:آئی سی ایم ایس میں سائنٹسٹ منتخب ہونے والا کشمیری نوجوان

’ اپنی منزل حاصل کرنے کا جذبہ ہو تو طالب علم کسی بھی مشکل کو پار کرکے کامیابی کو اپنا مقدر بنا سکتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-16
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر عاشق حسین:آئی سی ایم ایس میں سائنٹسٹ منتخب ہونے والا کشمیری نوجوان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
’’ منزل کے حصول کیلئے دل میں لگن اور جذبے کی موجیں موجزن ہوں تو راستے میں آنے والی کسی بھی دیو قامت رکاوٹ کو سر کرکے کامیابی و کامرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا جا سکتا ہے ‘‘۔
یہ باتیں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک دور افتادہ گاؤں بپٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاشق حسین کی ہیں جو حال میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم ایس) دہلی میں سائنٹسٹ ’سی‘منتخب ہوئے ۔
ڈاکٹرحسین نے اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے یو این آئی کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران کہا کہ اپنی منزل حاصل کرنے کا جذبہ ہو تو ایک طالب علم کسی بھی مشکل کو پار کرکے کامیابی کو اپنا مقدر بنا سکتا ہے ۔
ان کا ماننا ہے ’’محنت اور اپنے مضمون پر مکمل عبور و دسترس حاصل ہو تو حصول مقصد کے راستے نہ صرف آسان ہوجاتے ہیں بلکہ نئی راہیں بھی روشن ہوجاتی ہیں جن پر چلنے سے ایک طالب علم کامیابی کے افق پر ایک تابناک ستارے کی طرح روشن ہوسکتا ہے ‘‘۔
ڈاکٹر حسین نے کسی معروف اسکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل نہیں کی ہے بلکہ اپنے ہی گاؤں کے ایک پرائمری اسکول میں داخلہ لے کر اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا ہے ۔
اس سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’میں نے اپنے ہی گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا‘‘۔
نوجوان سائنٹسٹ کا کہنا تھا’’میں اقتصادی لحاظ سے ایک کمزور خاندان کا چشم و چراغ ہوں لہذا میرے والدین مجھے بڑے اسکول میں پڑھانے کی طاقت نہیں رکھتے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے مجھے تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی‘‘۔
ڈاکٹرحسین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے شوق کو پورا کرنے کیلئے ایک دو بار چھوٹی موٹی سرکاری نوکریوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ایک دو بار مجھے سرکاری نوکریاں ملی لیکن اعلیٰ تعلیم کے شوق کو پورا کرنے کے لئے ان کو قربان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا ’’اس دوران مجھے سماج کے طعنے کے بھی برداشت کرنے پڑے اور سخت ترین مالی دشواریوں سے بھی نبرد آزما ہونا پڑا لیکن ان مشکلات نے میرے پائے استقلال کو متزلزل نہیں کیا‘‘۔
نوجوان سائنٹسٹ نے سٹیٹسٹکس اور اکنامکس مضامین میں کشمیر یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی۔انہوں نے کہا’’میں نے سٹیٹسٹکس اور اکنامکس مضامین میں کشمیر یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی اور اس کے بعد سال۲۰۱۸ میں‘ میں نے سٹیٹسٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی‘‘۔
ڈاکٹر حسین کا کہنا تھا’’پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد میں نے درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران میں نے وادی کے مختلف کالجوں میں کنٹریکچول بنیادوں پر کام کیا‘‘۔انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ میں آن لائن بھی بچوں کو پڑھاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی وساطت سے چگ، ٹریم وغیرہ پر لیکچر دے کر اچھی خاصی کمائی کرتا تھا۔
موصوف کے زائد از ایک درجن ریسرچ پیپر قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے گریجویشن کیلئے ایک کتاب’ڈسکرپٹیو سٹیٹسٹکس‘بھی تحریر کی ہے اور مزید بھی وہ تصنیف و تالیف میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر حسین کا کہنا ہے کہ سٹیٹسٹکس کو یہاں باقاعدہ طور پر ہائر سکنڈری سطح پر متعارف نہیں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں بہت ہی کم ہائر سکنڈری اسکولوں میں اس مضمون کو پڑھایا جا رہا ہے جب کہ ایک طالب علم کو آگے بڑھنے کے لئے اس میں کافی گنجائش موجود ہے ۔
نوجوان سائنٹسٹ متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ اس مضمون کو ہر ہائر سکنڈری میں پڑھانے کیلئے بندوبست کیا جانا چاہئے ۔طالب علموں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور پھر آگے بڑھنے کے موقعے بسیار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند

Next Post

وادی میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے لگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
اسکول بس فیس میں۱۲فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

وادی میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے لگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.