ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکزی کابینہ نے 4800 کروڑ روپے کے ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-16
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی// حکومت نے مالی سال 2022-23 سے 2025-26 کے لیے 4800 کروڑ روپے کی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ (وی وی پی) کو منظوری دی ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس اسکیم کو منظوری دی گئی۔
شمالی سرحد پر بلاکس کے دیہاتوں کی جامع ترقی کے ساتھ نشان زد سرحدی دیہات میں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے ۔ اس اسکیم سے لوگوں کو سرحدی علاقوں میں اپنے آبائی مقامات پر رہنے کی ترغیب دینے اور ان دیہاتوں سے نقل مکانی کو روکنے میں مدد ملے گی، سرحدی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے گا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ اسکیم ملک کی شمالی زمینی سرحد کے ساتھ 19 اضلاع اور 46 سرحدی بلاکس، چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔ جامع ترقی حاصل کرنے اور سرحدی علاقوں میں آبادی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 663 گاؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس اسکیم کا مقصد شمالی سرحد کے سرحدی گاووں میں مقامی قدرتی انسانی اور دیگر وسائل کی بنیاد پر معاشی محرکات کی شناخت اور ترقی کرنا نیز سماجی انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی، ہنر مندی کی ترقی اورانٹرپرینیورشپ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنا کر "ہب اینڈ اسپوک ماڈل” پر ترقیاتی مراکز کو تیارکرنا ہوگا۔ نیز یہ اسکیم مقامی ثقافت، روایتی علم اور ورثے کے فروغ کے ذریعے سیاحت کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانے اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں، کوآپریٹیو، ایس ایچ جی، این جی او کے ذریعہ ‘‘ایک گاوں ایک پروڈکٹ” کے تصور پر پائیدار ماحولیاتی زرعی کاروبار کو فروغ دے گی۔
مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ وائبرنٹ ولیج ایکشن پلان گرام پنچایتوں کی مدد سے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ تیار کیاجائے گا۔ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت جن اہم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، ان میں تمام موسم کے مطابق سڑکیں، پینے کا پانی، چوبیس گھنٹے شمسی اور ہوا کی توانائی پر مرکوز بجلی کی فراہمی، موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، سیاحتی مراکز، کثیر مقصدی مراکز اور صحت و تندرستی کے سینٹر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کے ساتھ کوئی جزوی مماثلت نہیں ہوگی۔ 4800 کروڑ روپے کے مالیاتی مختص میں سے 2500 کروڑ روپے سڑکوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو کمزور کرنے کے لئے من گڑھت کہانیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت: دھنکھڑ

Next Post

امریکا کا شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post

امریکا کا شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.