کراچی//
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن 8 میں اپنی سابقہ ٹیم (کراچی کنگز) کو شکست دینے کے بعد پہلا ٹوئٹ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے پشاور زلمی کے ساتھ شروع ہونے والے سفر کو بہترین قرار دے دیا۔بابر اعظم نے لکھا کہ کراچی کا کراؤڈ معمول کی طرح پُرجوش تھا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ہونے والے میچ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 197 رنز بنا سکی تھی۔
بابر اعظم نے اس میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔