جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج ۲۰۲۳:خواہشمند لوگ ۱۰ مارچ تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں

پاسپورٹ کی معیاد کم از کم ۳فروری۲۰۲۴یا اس کے بعد کی رتاریخ کا جاری کیا گیا ہونا لازمی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-11
in مقامی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
حج ۲۰۲۳ کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے آج سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۰مارچ ۲۰۲۳ ہے ۔
حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ آج سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہم پوری طرح سے عازمین کی خدمات کیلئے تیار ہیں۔ آن لائن فارم بھرنے کے دوران لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے حج فارم سے متعلق ساری معلومات موبائل فون پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی کے پاس اگر کمپیوٹر نہ ہو تو وہ موبائل فون سے بھی اپلیکیشن دے سکتا ہے۔
شیخ نے مزید کہا کہ کہا کہ اس بار عازمین کو یہ سہولت دی گئی ہے کی وہ کہاں سے جانا چاہتے ہیں اْنکے سہولت کے حساب سے اْنہیں اسی امبارگشن پوائنٹ سے روانہ کیا جائیگا ۔
جو لوگ حج۲۰۲۳پر جانے کے خواہشمند ہیں ،وہ درخواست دے سکتے ہیں ۔درخواست گذار کے پاس۱۰مارچ۲۰۲۳یا اس سے پہلے کا جاری کردہ ا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی میعاد کم از کم ۳فروری۲۰۲۴یا اس کے بعد کی رتاریخ کا جاری کیا گیا ہونا لازمی ہے ۔
درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکٹ اورگروپ لیڈر کا بینک اکاونٹ کا کینسل چیک ہونا بھی لازمی ہے ۔ ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ۴لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ۴۵سال سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلی بھی درخواست دینے کی اہل ہونگی۔
حج کیلئے۲۵؍ امبارگشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور اس بار عازمین کی عمر کی میعاد بھی ختم کر دی گئی۔
خواتین، بچوں اور معذوروں پر خاص خیال رکھا گیا ہے اْنہیں خاص سہولتیں دی جائیگی۔لیکِن ویکسین ہر ایک کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
حکومت نے۸۰فیصد کوٹہ حج کمیٹی کے لئے مختص کیا ہے جبکہ پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ ۷۵ ہزار ۲۵ عازمین اس بار حج کے لیے روانہ کئے جائینگے۔
بتا دیں حج کی پالیسی میں تاخیر کے سبب اب حج کمیٹی کے سر پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور وقت کم ہے، اس لئے رواں برس حج کمیٹی آف انڈیا کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے
شیخ نے کہا کہ ہم اپنی ذمیداریاں پوری طرح سے نبھا رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری حملہ آوروں کا پتہ دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان

Next Post

بجٹ میں فلاحی اسکیموں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

بجٹ میں فلاحی اسکیموں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.