ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت کی سنچری، ہندوستان کی برتری 100 رنز سے زیادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-11
in کھیل
A A
روہت شرما، بمراہ ، وِژڈن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

ناگپور// ہندوستان نے کپتان روہت شرما کی صبر آزما سنچری (120) کے بعد رویندر جڈیجا (66 ناٹ آؤٹ) اور اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 52) نے جمعہ کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 144 رنز کی شاندار برتری حاصل کی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل ہندوستان نے 321 رنز بنالئے اور میزبان ٹیم کےہاتھ میں اب بھی تین وکٹیں باقی ہیں۔
روہت نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 212 گیندوں میں 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے۔ تلک رتنے دلشان (سری لنکا)، فاف ڈو پلیسس (جنوبی افریقہ) اور بابر اعظم (پاکستان) بین الاقوامی مردوں کی کرکٹ میں روہت سے پہلے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
روہت کی وکٹ گرنے کے بعد ہندوستان کی ساتویں وکٹ وکٹ کیپر شریکر بھرت کی صورت میں بھی 240 رنز پر گری۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو ایک چھوٹی برتری تک محدود کرنے کی کوشش کی لیکن جڈیجہ اور اکشر نے آٹھویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 81 رنز کی شراکت قائم کرکے کینگروز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
آسٹریلیا کے لیے تاہم، ٹوڈ مرفی کی باؤلنگ سے راحت ملی، جس نے وراٹ کوہلی اور چیتشور پجارا سمیت پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لیون کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔
ہندوستان کے لیے دن کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ ٹوڈ مرفی نے پہلے سیشن میں ہی نائٹ واچ مین روی چندرن اشون (23) اور چیتشور پجارا (7 رنز) کو آؤٹ کر دیا۔ مرفی نے ایشون کو لیگ اسٹمپ کے اندر آنے والی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا، جب کہ پجارا لیگ اسٹمپ کے باہر گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں شارٹ فائن لیگ پر کیچ ہو گئے۔
لنچ کے بعد بھی مرفی نے محتاط گیند بازی جاری رکھی اور وراٹ کوہلی (12) کو وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے سوریہ کمار یادو زیادہ کچھ نہ کر سکے اور نو رنز کے اسکور پر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے۔ تاہم اس کے بعد روہت اور جڈیجہ نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا۔
روہت نے اپنی اننگز کی 171 ویں گیند پر ٹوڈ مرفی کو چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ چائے تک روہت-جڈیجہ کے درمیان 58 رنز کی شراکت ہوئی جس نے آسٹریلیا کو بری طرح تھکا دیا۔
تیسرا سیشن شروع ہوتے ہی کمنز نے نئی گیند لے لی۔ سیشن کی تیسری گیند پر روہت کا کیچ چھوٹ گیا لیکن اگلی ہی گیند پر کمنس نے روہت کو بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ کچھ دیر بعد مرفی نے اپنے ہاتھ کھولے اور شریکر بھرت کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا اور آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں نظر آیا۔ اس وقت تک ہندوستان کی برتری صرف 63 رنز تھی لیکن اس کے بعد جڈیجہ اور اکشر وکٹ پر موجود رہے۔
جڈیجہ نے نو چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے لیے 170 گیندیں کھیلیں، جب کہ اکشر نے 52 رنز کی شراکت میں 102 گیندیں کھیلیں۔ دن کے آخری اوور میں آسٹریلیا کے پاس جڈیجہ کو آؤٹ کرنے کا موقع تھا تاہم سلپ میں اسٹیو اسمتھ کیچ نہ لے سکے اور جڈیجہ-اکشر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں وہ کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں، انضمام الحق

Next Post

کیجریوال حکومت توانائی کے معاملے میں دہلی کو خود کفیل بنا رہی ہے : منیش سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

کیجریوال حکومت توانائی کے معاملے میں دہلی کو خود کفیل بنا رہی ہے : منیش سسودیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.