منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال حکومت توانائی کے معاملے میں دہلی کو خود کفیل بنا رہی ہے : منیش سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-11
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رکزی حکومت تین مہینہ کے اندر حج کمیٹی آف انڈیاکی تشکیل کرے

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی//کیجریوال حکومت توانائی کے میدان میں دہلی کو خود کفیل بنانے کے عزم کے ساتھ جنگی سطح پر کام کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ کو نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی صدارت میں محکمہ توانائی کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میں دہلی کی توانائی کی ضروریات اور اس کو پورا کرنے کے لیے دہلی حکومت کی تیاریوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ افسروں نے میٹنگ میں بتایا کہ اب تک دہلی میں سب سے زیادہ بجلی کی مانگ 2022 میں جون کے مہینے میں 7695 میگاواٹ تھی۔ اس وقت ڈسکام کے پاس 8471 میگاواٹ کے پاور ٹائی اپس ہیں، جن میں سے 33 فیصد پاور یعنی تقریباً 2826 میگاواٹ بجلی قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے ۔ بنیادی طور پر اس میں شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی شامل ہے ، جس سے دہلی کو تقریباً 2000 میگاواٹ بجلی حاصل ہوتی ہے ۔
کیجریوال حکومت کی طرف سے حال ہی میں تیار کردہ سولر پالیسی 2022 کے مسودے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے حکام نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت دہلی میں لوگوں کو چھتوں پر سولر پینل لگانے کی ترغیب دی جائے گی اور اس کے لیے لوگوں سے فی یونٹ 2 روپے وصول کیے جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ فی صارف 2000 روپے فی کلو واٹ کی سبسڈی بھی دی جائے گی جو زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ 500 مربع میٹر اور اس سے اوپر کے رقبے والی تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے گا۔
ان اقدامات کے ذریعے اس کے ساتھ آئندہ 3 برسوں میں دہلی میں 500 میگاواٹ اضافی روف ٹاپ سولر پلانٹس لگائے جاسکتے ہیں ، افسروں نے کہا کہ ڈسکام 3000 میگاواٹ اضافی قابل تجدید توانائی کے لیے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے ۔
افسروں نے بتایا کہ سولر انرجی کارپوریشن (SECI) کے 1000 میگاواٹ سولر اور 111 میگاواٹ ونڈ پاور پلانٹس کے شروع ہونے کے بعد دہلی کو 1100 میگاواٹ مزید قابل تجدید توانائی ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریبا2100 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے بعض منصوبوں پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ان تمام اقدامات کے ذریعے دہلی اگلے 3 برسوں میں 6000 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے گا، جو پوری طرح سے توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے گی اور دہلی کی توانائی کی طلب کو پورا کرے گی، 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کو بھی کم کرے گی۔
اس موقع پر مسٹر سسودیا نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی کے لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، جس کی شرح ملک میں سب سے کم ہے ۔ کیجریوال حکومت اپنی ضمانت پوری کرتے ہوئے دہلی کی ایک بڑی آبادی کو مفت بجلی فراہم کرتی ہے ۔ دہلی کے لوگوں کو مستقبل میں بھی بلا تعطل ملے گی۔حکومت دہلی کو توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے ، تاکہ ہم موثر طریقے سے بجلی حاصل کرتے رہیں اور بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت دہلی میں توانائی کی کل کھپت کا 33 فیصد قابل تجدید توانائی ہے ۔ حکومت کے مختلف اقدامات کے ذریعے اگلے 3 برسوں میں دہلی میں 6000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ اس طرح، اگلے 3 سالوں میں، ہم قابل تجدید ذرائع سے دہلی کی توانائی کی طلب کے ایک بڑے حصے کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت کی سنچری، ہندوستان کی برتری 100 رنز سے زیادہ

Next Post

جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ کا لکھنوہائی کورٹ کو مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں میں مکمل کیئے جانے کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

رکزی حکومت تین مہینہ کے اندر حج کمیٹی آف انڈیاکی تشکیل کرے

2023-03-28
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری
قومی خبریں

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

2023-03-28
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
قومی خبریں

گڈکری نے تعمیراتی کاموں کی منظوری دی، شیوراج کااظہار تشکر

2023-03-28
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
قومی خبریں

اڈانی گروپ میں سرکاری سرمایہ کاری کی تحقیقات کیوں نہیں کی جاتی: راہل-پرینکا

2023-03-28
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل
قومی خبریں

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

2023-03-26
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
قومی خبریں

سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

2023-03-26
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت
قومی خبریں

ہندوستان ٹی بی کے خاتمے میں دنیا کی قیاست کرنے کے لیے تیار : منڈاویہ

2023-03-26
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
قومی خبریں

سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

2023-03-26
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ کا لکھنوہائی کورٹ کو مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں میں مکمل کیئے جانے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.