منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میںحالات بدل گئے‘امن و امان لوٹ آیا ہے

حکومت امن و سکون کو یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہے ‘بڑی تعداد میں لوگ خطے کا دورہ کر رہے ہیں:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-09
in اہم ترین
A A
کشمیر میںحالات بدل گئے‘امن و امان لوٹ آیا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت جموں کشمیر میں امن و سکون کو یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو لوگ حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کر چکے ہیں وہ سب کو سازگار ماحول کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا’’ کئی دہائیوں پہلے میں نے جموں و کشمیر کی یاترا بھی نکالی تھی۔ میں نے سرینگر کے لال چوک پر قومی پرچم لہرانے کا عزم بھی کیا تھا۔ دہشت گردوں نے پوسٹر لگا کر ہمیں للکارا، لیکن ہم آگے بڑھے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دھمکیوں سے نہیں ڈرے اور جموں میں بیان دیا کہ وہ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔
مودی نے کہا کہ آج وہاں پر ماحول تبدیل ہوا ہے، ہر طرف امن و امان کی فضا قائم ہے ، سیاحتی شعبے نے پچھلے کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑے ہیں یہ سب کچھ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ آج لالچوک میں ہر کوئی ترنگا لہرا سکتا ہے ، میں اُس وقت کی بات کرتا ہوں جب یہاں پر حالات خراب تھے تو بغیر سیکورٹی ، بغیر بیلٹ پروف گاڑی کے لالچوک میں ترنگا لہرایا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب حالات بدل گئے ہیں اور وہاں پر امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا بے اور نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان میں کئے گئے کاموں کی وجہ سے ہم وطنوں کا سینہ چوڑا ہوا ہے اور سب کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک اور دنیا کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے، فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں، عوامی مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور تمام اصلاحاتی کام عوامی جذبات کے مطابق کیے ہیں، اس لیے حکومت پر سب کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’’ملک بحران کے درمیان بھی فخر سے بھرا ہوا ہے، ملک کے ۱۴۰ کروڑ عوام کے سامنے جو چیلنجز تھے، وہ چیلنجز موجود نہیں رہا، ہندوستان کے لیے نئے امکانات ابھرے ہیں۔ پوری دنیا کی سپلائی چین ٹوٹ گئی لیکن ہم آگے بڑھتے رہے اور اس سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی ساکھ بڑھی‘‘۔
مودی نے کہا کہ کورونا کے وقت دنیا بحران کا شکار تھی لیکن ہندوستان نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر اپنے لوگوں کو کورونا سے چھٹکارا دلایا اور ۱۵۰ سے زائد ممالک میں کورونا ویکسین پہنچا کر انسانیت کی خدمت کی۔ ان تمام حالات کو دیکھ کر دنیا امید بھری نظروں سے ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے۔ آج ہندوستان جی۲۰ ممالک کی صدارت کر رہا ہے جس کی وجہ سے اہل وطن فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہندوستان دنیا کے معاملے میں مثبت موقف اختیار کرتا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک اور بیرون ملک ہندوستان سے دنیا کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں کے دوران ملک میں نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اور ایک مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ ہندوستان نوجوانوں کی طاقت کی پہچان بن گیا ہے۔ ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ کے میدان میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا، گھریلو ایئر لائن کے میدان میں دنیا کا تیسرا، توانائی کے استعمال کے معاملے میں دنیا کا تیسرا، سولر ونڈ انرجی کے میدان میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔
مودی نے کہا ’’کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کا پرچم لہرارہا ہے اور چار کروڑ سے زیادہ بچوں نے اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیا ہے۔ یہ ملک کی وہ کامیابیاں ہیں جو نو سال میں حاصل کی گئی ہیں‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پچھلے کئی برسوں سے روپوش ۱۰ملزمان گرفتار:پولیس

Next Post

کھڑگے نے تقریر سے الفاظ ہٹائے جانے پر اعتراض کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے نے تقریر سے الفاظ ہٹائے جانے پر اعتراض کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.