جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-09
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
پولیس نے وادی کشمیر کے دو الگ الگ اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ پولیس نے ایک ناکے پر ایک خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے۵گرام براؤن شوگر اور۳۵۰گرام چرس بر آمد کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے لتر علاقے میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول کے نزدیک ایک ناکے کے دوران لتر سے نائینہ کی طرف جا رہے ایک آٹو لوڈ کیرئر کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کو اور آٹو میں سوار تمام افراد کو دھر لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان افراد کی تحویل سے ۵گرام براؤن شوگر اور۳۵۰گرام چرس بر آمد کیا گیا۔بیان کے مطابق ان تمام ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور آٹو کو ضبط کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت توصیف مشتاق ولد مشتاق احمد گنائی ساکن چھوٹی پورہ پلوامہ، جنید احمد ملک ولد غلام احمد ملک ساکن رنگ مولہ پلوامہ، طاہر احمد جو ولد نذیر احمد جو ساکن کھنموہ اور ثریا جیلانی دختر غلام جیلانی شاہ ساکن باغات برزلہ حال راول پورہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن لتر میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ۱۰گرام برواؤن شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی سربراہی میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون علاقے میں نوجوانوں کو نشہ آور مواد فراہم کرنے میں ملوث تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ خاتون کی تحویل سے۱۰گرام براؤن شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
خاتون کی شناخت روبینہ بیگم زوجہ جہانگیر احمد ساکن چندن واڑی اوڑی کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منتخب حکومت کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ہے:الطاف بخاری

Next Post

۹ فروری سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

۹ فروری سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.