جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نروال دھماکہ:اپنی نوعیت کی پہلی پرفیوم آئی ای ڈی بھی برآمد:ڈی جی پی

’لشکر کا جنگجو جو سرکاری ٹیچر ہے کو گرفتار کیا گیا ‘ڈرون کے ذریعے آئی ای ڈی حاصل کی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-03
in اہم ترین
A A
نروال دھماکہ:اپنی نوعیت کی پہلی پرفیوم آئی ای ڈی بھی برآمد:ڈی جی پی

JAMMU, FEB 2 (UNI):- Jammu and Kashmir Director General of Police, Dilbag Singh flanked by senior officers addressing a press conference at Jammu on Thursday. UNI PHOTO-29U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے۲۱جنوری کے نروال دھماکے میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو جو سرکاری ملازم بھی ہے ، کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اپنی نوعیت کی پہلی پرفیوم آئی ای ڈی بر آمد کی ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ جموں پولیس کی گیارہ دنوں کی انتھک محنت کے بعد ریاسی سے تعلق رکھنے والے عارف احمد نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈی جی پی نے کہاکہ ۲۱جنوری کے نروال دھماکے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔اُن کے مطابق پولیس نے لشکر طیبہ کے ایک جنگجو عارف احمد ساکن ریاسی جموں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار جنگجو سرکاری ملازم بھی ہے اور اُس کی تحویل سے ایک آئی ای ڈی بھی برآمد کی گئی۔
سنگھ نے کہاکہ عارف قاسم نامی ہینڈلر جو پاکستان میں مقیم ہے سے مسلسل رابطے میں تھا اور اُس کے کہنے پر ہی تخریبی کارروائیوں کو انجام دے رہا تھا۔
پولیس سربراہ نے دعویٰ کیا کہ شاستری نگر کٹرا اور۲۱جنوری کو نروال جموں میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں عارف نامی جنگجو ملوث رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ابھی تک سیکورٹی ایجنسیوں نے سٹکی بم ، ٹائمر آئی ای ڈی دیکھی تھی لیکن عارف نامی جنگجو کے قبضے سے جو آئی ای ڈی برآمد ہوئی وہ پرفیوم آئی ای ڈی ہے ۔
سنگھ کے مطابق اس مخصوص آئی ای ڈی کو پرفیوم بوتل میں نصب کیا جاتا ہے تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین سے اس آئی ای ڈی کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عارف کے قبضے سے برآمد کی گئی پرفیوم آئی ای ڈی کو ابھی تک سیکورٹی فورسز نے ہاتھ بھی نہیں لگایا ۔
ڈی جی پی نے کہاکہ اس آئی ای ڈی کے ذریعے ملی ٹینٹ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی تاک میں تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ای ڈیز کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا کر جموں میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا مقصود تھا۔
اُن کے مطابق عارف نہ صرف سرکاری نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا بلکہ اُس کے خلاف عدالت مجاز میں سخت چارج شیٹ بھی پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عارف شاطرانہ سوچ رکھتا ہے اور اُس کی گرفتاری سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ عارف نے آئی ای ڈی نصب کرنے کے بعد ثبوت کو مٹانے کی خاطر اپنے سبھی کپڑے ، جوتے اور یہاں تک موبائیل فون کو بھی نذر آتش کیا تاہم جموں وکشمیر پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر شاطر ملی ٹینٹ کو بھی حراست میں لیا۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ عارف کے قبضے سے برآمد کی گئی آئی ای ڈیز کو ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں گرایا گیا اور گرفتار جنگجو نے اس بات کو تسلیم بھی کیا ہے ۔
ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور میڈیا کو اس کے بارے میں بھی بہت جلد جانکاری فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسن کنگن میں بھیانک آتشزدگی ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مشینیں تباہ

Next Post

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
لوک سبھا میں تین سابق اراکین کو خراج عقیدت

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.