سرینگر/۳۱ جنوری
محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ جموں کشمیر میں۴ فروری تک بنیادی طور پر خشک اور دھند والا موسم اور اس کے بعد ایک ہفتہ تک ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ دس دنوں میں کسی بڑی برفباری کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا ’’یکم سے ۴ فروری تک، بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے لیکن جموں اور کشمیر میں دھند پڑنے کا امکان ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے کیلئے، الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ۱۰ دنوں تک کوئی بڑی برف باری نہیں ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران سرینگر میں۲۹ء۶ ؍ انچ‘ قاضی گنڈ میں۸ء۹؍ انچ‘پہلگام میں۵۶ء۱۰ ؍انچ‘ کپواڑہ میں۸۷ء۷؍ انچ‘ کوکرناگ میں۱ء۷؍ انچ اور گلمرگ میں۷ء۱۹؍ انچ، بانہال میں۳۷ء۱؍انچ‘بٹوٹ میں۰ء۴ ؍انچ‘اور بھدرواہ میں ۸ء۰ انچ برف پڑی ۔