منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کرتویہ پتھ پردنیا نے ہندوستان کی بے پناہ فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in قومی خبریں
A A
یوم جمہوریہ کی جھانکیوں میں ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی گوناگونیت کو اجاگر کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعرات کو یہاں کرتویہ پتھ پر منعقد مرکزی تقریب کے دوران دنیا ہندوستان کی بے پناہ فوجی بہادری کی گواہ بنی۔
پریڈ شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل وار میموریل گئے اور وہاں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد روایت کے مطابق قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا۔ بعد ازاں ترنگے کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر پرانی 25 پاؤنڈ توپوں کے بجائے قومی پرچم کو نئی 105 ایم ایم انڈین فیلڈ گن سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یہ فیصلہ حکومت کی میک ان انڈیا پہل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے لیا گیا ہے ۔
پریڈ کا آغاز صدر دروپدی مرمو کو سلامی دینے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کی کمانڈ سیکنڈ جنریشن کے فوجی افسر پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ سنبھال رہے تھے ۔ وہیں میجر جنرل بھونیش کمار، چیف آف اسٹاف، دہلی ایریا، پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے ۔
بہادری کے اعلیٰ ترین اییوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پرمنعقدہ تقریب میں پہلی بار کرنل محمود محمد عبدالفتح الخرساوی کی قیادت میں مصری مسلح افواج کا مشترکہ بینڈ اور مارچنگ دستہ شامل ہوا۔ یہ دستہ 144 فوجیوں پر مشتمل تھا، جو مصری مسلح افواج کی اہم شاخوں کی نمائندگی کررہا تھا۔
کرتویہ پتھ پر 61 کیولری کی وردی میں پہلی ٹکڑی کی قیادت کیپٹن رائے زادہ شوریہ بالی کر رہے تھے ۔ غورطلب ہے کہ 61 کیولری دنیا کی واحد خدمت کرنے والی ایکٹیو ہارس کیولری رجمنٹ ہے جس میں تمام ‘اسٹیٹ ہارس یونٹس’ کا مرکب ہے ۔ ہندوستانی فوج کی نمائندگی 61 کیولری کے ایک ماؤنٹڈ کالم، نو میکانائزڈکالم، چھ مارچنگ دستے اور آرمی ایوی ایشن کور کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کے ذریعے فلائی پاسٹ سے کیاگیا۔ اس دوران مین جنگی ٹینک ارجن، ناگ میزائل سسٹم، بی ایم پی-2 سارتھ انفنٹری فائٹنگ وہیکل، کوئیک ری ایکشن فائٹنگ وہیکل، کے -9 وجر ٹریکڈ سیلف-پروپیلڈ ہووتزر گن، برہموس میزائل، 10 میٹر شارٹ اسپین برج، موبائل مائکروویونوڈ اینڈ میکانائزڈ کالم میں موبائل نیٹ ورک سینٹر اور آکاش (نئی نسل کا سامان) مرکزی توجہ کا مرکز تھے ۔
وہیں میکانائزڈ انفنٹری رجمنٹ، پنجاب رجمنٹ، مراٹھا لائٹ انفنٹری رجمنٹ، ڈوگرہ رجمنٹ، بہار رجمنٹ اور گورکھا بریگیڈ سمیت فوج کی کل چھ یونٹس نے سلامی اسٹیج کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کانگریس نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کی شروع

Next Post

یوکرین نے ایک رات میں روس کے 24 ڈرون مار گرائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
یوکرینی فوج نے خیرسن میں ماسکو کا دفاع توڑ دیا، روس کا اعتراف

یوکرین نے ایک رات میں روس کے 24 ڈرون مار گرائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.