بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سویڈن نیٹورکنیت کیلئے ترکیہ سے کسی خیر کی امید نہ رکھے:اردوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in عالمی خبریں
A A
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

Turkey

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

انقرہ//
ترک صدررجب طیب اردوان نے خبردارکیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر ہونے والے شرانگیز احتجاج کے بعد سویڈن کومعاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم(نیٹو) کی رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔
ترک صدر نے سوموار کوکابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ اسٹاک ہوم میں ہمارے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی توہین کی اجازت دیتے ہیں وہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری حمایت کی توقع نہیں کر سکتے“۔ان کا اشارہ ترک سفارت خانے کے باہرقرآن مجید کی انتہائی بے توقیری کی طرف تھا۔
ترک صدر نے کہا کہ ”اگرآپ دہشت گرد تنظیموں کے ارکان اور اسلام کے دشمنوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے ممالک کی سلامتی کے لیے ان کی حمایت حاصل کریں“۔ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران میں قرآن مجید کا ایک نسخہ نذرآتش کیا گیا تھا۔اس دریدہ دہنی پر سویڈین اور ترکیہ کے درمیان تناو میں اوراضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ سویڈن کو فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی ضرورت ہے۔
ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہارڈ لائن کے رہ نما راسمس پلودان نے دریدہ دہنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن مجید کا نسخہ نذرآتش کیا تھا۔ سویڈن کی شہریت رکھنے والے پلودان ماضی میں متعدد مرتبہ ایسے مظاہرے کرچکے ہیں جہاں انھوں نے قرآن مجید کو نذرآتش کیا ہے۔سعودی عرب، اردن ،کویت اور پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور ترکیہ سمیت مختلف ملکوں میں اس واقعہ کے خلاف مسلمانوں نے احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں۔سویڈن اور فن لینڈ نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد گذشتہ سال نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی۔ تنظیم کے دستور کے تحت تمام 30 رکن ممالک کو کسی ملک کی رکنیت کی ایسی کسی درخواست کی منظوری دینا ہوتی ہے۔
انقرہ نے اس سے قبل کہا تھا ہ سویڈن کو پہلے خاص طورپرترکیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے ہاں مقیم دہشت گردوں کے خلاف واضح موقف اختیارکرنا ہوگا۔ان میں خاص طورپر کرد عسکریت پسند اور ترکیہ میں 2016ءمیں حکومت مخالف ناکام بغاوت میں ملوّث گروپ شامل ہیں۔
ترکیہ پہلے ہی سویڈن کے سفیر کواسٹاک ہوم میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں طلب کرچکا ہے،اس نے اسی ہفتے سویڈن کے وزیردفاع کا انقرہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے اور اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا

Next Post

سونہ مرگ سڑک آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
سونہ مرگ سڑک آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

سونہ مرگ سڑک آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.