جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دھماکوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری، اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

جموں/۲۱جنوری
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکوں کے بعد جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز جموں شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
جموں کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے گئے ہیں جہاں مسافروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نروال جموں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد جموں شہر میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ۔ذرائع نے مزید کہاکہ حساس عمارتوں ، فوجی تنصیبات اور پولیس اسٹیشنوں کے اردگرد اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ نروال میں ہوئے دو دھماکوں کے بعد فارینسک کی ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں سے اہم ثبوت اکھٹا کئے ۔انہوں نے کہا کہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگالا جا رہا ہے تاکہ مشتبہ افراد کو تلاش کرکے اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاسکے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ جموں میں ہوئے دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی کو انتہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد اور اُن کے مددگاروں کو تلاش کرنے کی خاطر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کی گئی جبکہ پولیس کے سینئر آفیسران نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ نروال جموں میں ہوئے دو دھماکوں کے بعد صوبے جموں کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے سینئر آفیسران کی سربراہی میں جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں میں امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے کہاکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری کو تعینات کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے ‘۷ زخمی:پولیس

Next Post

جموں کشمیر تعلیم میں نئے عزم سے آگے بڑھ رہا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
Next Post

جموں کشمیر تعلیم میں نئے عزم سے آگے بڑھ رہا ہے :سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.