اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے ‘۷ زخمی:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۱جنوری

پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کی صبح قریب پونے گیارہ بجے دو پر اسرار دھماکے ہوئے جن میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے نروال میں دو دھماکے ہوئے جن میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے جائے واردات پر میڈیا کو بتایا کہ ایک پرانی بلیرو گاڑی کھڑی تھی جس میں گیارہ بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا اور ان سب کی حالت مستحکم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد علاقے کو خالی کرایا گیا اور اس دوران ایک اور دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا ہے ۔

زخمیوں کی شناخت سہیل کمار ولد محمد اقبال ساکن استاد محلہ جموں، سشیل کمار ولد رمیش کمار ساکن پریم نگر ڈوڈہ، ویشپ پرتاب ولد بابو سنگھ ساکن کانہ چک جموں، ونود کمار ولد کاکو رام ساکن چک بکتاور آر ایس پورہ، ارن کمار ساکن قاسم نگر باوی، امت کمار ولد گلشن کمار ساکن باہو فورڈ جموں اور راجیش کمار ولد درشن کمار ساکن باوی جموں کے بطور ہوئی ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔

دریں اثنا پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات کا جائزہ لینے کے لئے جائے وادات پر پہنچ گئے ہیں۔واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پہلا دھماکہ قریب گیارہ بجے ہوا اور اس کے پندرہ منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ایک اور شہری نے بتایا کہ پہلے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔یاد رہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب بھارت جوڑ یاترا کے جموں پہنچنے اور یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے حالیہ دورہ جموں کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبہ جموں میں تین ماہ کے اندر اندر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

Next Post

دھماکوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری، اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post

دھماکوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری، اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.