منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر کے معروف عالم دین مفتی عبدالغنی الازہری انتقال کر گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-20
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر کے معروف عالم دین مفتی عبدالغنی الازہری انتقال کر گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
جموں کشمیر کے معروف بزرگ عالم دین مفتی عبدالغنی الازہری آج سہارنپور اترپردیش میں انتقال کر گئے۔ وہ تقربیاً۱۰۰ برس کے تھے۔
پروفیسر مفتی عبد الغنی الازہری کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد مفتی عبد الغنی الازہری دارالعلوم دیوبند میں خدمات انجام دے رہے تھے۔عبدالغنی ازہریری ۱۹۲۲ میں جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پیدا ہوئے اور بعد میں انہوں نے کوکرناگ کے ساگم علاقہ کی طرف ہجرت کی تھی۔
پروفیسر مفتی عبد الغنی الازہری ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین تھے۔ آپ کو تفسیرِ قران ، حدیثِ نبوی اور فقہ الاسلامی خاص طور پر فقہ المقارن میں کافی زیادہ اور امتیازی مہارت حاصل ہوئی تھی۔مرحوم کو بین الاقوامی سطح پر مْسنِد حدیث ہونے کا مقام و شرف حاصل تھا۔
مفتی عبد الغنی الازہری نے مظاہر العلوم سہارنپور اور اس کے بعد دارالعلوم دیوبند اور بعد میں جامعۃ الازہر مصر سے پی ایچ ڈی حاصل کیا۔مرحوم کے مشہور کارناموں اور تصنیفات میں ڈاکٹریٹ کا مقالہ ، قدیم تاریخِ گجر ،نورِ عرفان ، مکتوبات نقشبندیہ اور امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ؒکی فارسی کتاب ’’ مالابد منہ ‘‘ کا اردو ترجمہ وغیرہ شامل ہیں۔
وادی کشمیر میں مفتی عبد الغنی الازہری کے تین مشہور دینی مدارس ہیں، جن میں دارالعلوم الازہریہ ( وہاب نگر، شار شالی پانپورہ)، دارالعلوم الکوثریہ (ہارون) اور دارالعلوم شاہ ولی اللہ (ڈونی پاوہ براکپورہ) شامل ہیں۔مرحوم مدرسہ نظامیہ مدینۃ العلوم بادشاہی باغ سہارنپور یوپی کے مہتمم بھی رہ چکے ہیں۔
مفتی عبدالغنی ازہری، کشمیر کے اعلیٰ پایہ کے روحانی بزرگ حضرت پیر شریف الدین نقشبندی المعروف ابدال ترال کے حلقہ ارادت میں تھے جنکا انتقال ۱۹۹۰ میں ہوا۔
انکی تحریر کردہ کتاب نور عرفان میں ان کشف و کمالات کا تزکرہ ہے جن کا مشاہدہ انہوں نے حضرت شریف الدین کی روحانی مجالس میں کیا تھا۔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مرحوم ازہری کے معتقدین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ معمول کے پڑوسی تعلقات چاہتا ہے

Next Post

جموں میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب لوگوں کیلئے راہنما خطوط جاری کئے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

جموں میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب لوگوں کیلئے راہنما خطوط جاری کئے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.