جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیکورٹی ایجنسیوں نے جموں کشمیر میں تشدد کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا:دویدی

’اُن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جو پراکسی وار کے ذریعے اپنے ’سیاسی مقاصد‘ کو پورا کرنے کی کوشاں ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-15
in مقامی خبریں
A A
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے جموں کشمیر میں تشدد پر مؤثر طریقے سے قابو پالیا ہے اور ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جو پراکسی وار کے ذریعے اپنے ’سیاسی مقاصد‘ کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
راجوری میں ویٹرنز ڈے کی ریلی میں، شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے یہ بھی اعلان کیا کہ آرمی ویلفیئر ہاؤسنگ آرگنائزیشن کے بورڈ آف گورنرز نے سابق فوجیوں کے لیے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور ان سے اسے کامیاب بنانے کی درخواست کی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ راجوری ہیروز کی سرزمین ہے اور اس نے پڑوسی ملک کی سازشوں اور مذموم منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا’’ سیکورٹی ایجنسیوں نے مؤثر طریقے سے تشدد پر قابو پالیا ہے اور ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے جو اس پراکسی وار کی مدد سے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
راجوری میں ساتویں ویٹرنز ڈے ریلی کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے شمالی کمانڈ کے سربراہ نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد یونین ٹیریٹری میں رہنے والے سابق فوجیوں کے مسائل کا پتہ لگانا اور انتظامیہ کی مدد سے ان کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔
شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ سرینگر میں ہیروز اور سابق فوجیوں کے بچوں کے لیے ایک ہاسٹل ٹینڈر کے مرحلے میں ہے اور اسے مالی سال ۲۰۲۳۔۲۰۲۴میں جلد از جلد مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹیریٹری کے تمام ۲۰؍ اضلاع میں سابق فوجیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈی ایس پی رینک کے نوڈل پولیس افسران کو تعینات کیا ہے۔
اعلیٰ فوجی کمانڈر نے کہا کہ مرکز نے گزشتہ سال۲۳ دسمبر کو ون رینک ون پنشن کی اسکیم میں ترمیم کو منظوری دی تھی جس میں یکم جولائی ۲۰۱۴ کے بعد ریٹائر ہونے والے سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کہا ’’یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہمارے شہید ہونے والے ہیروز کی ایکس گریشیا کو ۵ لاکھ روپے سے بڑھا کر ۲۵ لاکھ روپے کرنے کے دیرینہ مطالبہ کو قبول کر لیا ہے‘‘۔
عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فوج کے آپریشن سدبھاونا کا حوالہ دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کہا’’ہم نے۲ء۱۴ کروڑ روپے کی لاگت سے اسکول اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کے۶۰ منصوبے، کھیلوں سے متعلق ۷۵ منصوبے، ۳۹ صحت کی اسکیمیں۱۶ کور کے علاقے میں لاگو کی ہیں۔ تقریباً ۶۰ہزار نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے‘‘۔
شمالی کمان کے سربراہ نے کہا’’میں آپ کو یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند اور شمالی کمان ہمیشہ ہمارے سابق فوجیوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ آپ فوج اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں میں مکمل تعاون کریں گے اور ان اسکیموں کو کامیاب بنائیں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امن اور ترقی کیلئے بی جے پی لوگوں کی واحد امید:کول

Next Post

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.