ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: کوہلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-12
in کھیل
A A
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم میں کوہلی اورسوریہ کمار شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

گوہاٹی// ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتانے والی سنچری بنانے کے بعد کہا کہ وہ اس وقت اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور جب تک وہ کھیل رہے ہیں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
نومبر 2019 سے ستمبر 2022 تک رن مشین کوہلی کے بلے سے کوئی سنچری نہیں نکلی۔ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر تین سال کی خشک سالی کا خاتمہ کیا، جب کہ اس کے بعد سے وہ ون ڈے کرکٹ میں مزید دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔
کوہلی نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، "میں نے ایک چیز (اپنے برے وقت میں) سیکھی ہے کہ مایوسی آپ کو کہیں نہیں لے جاتی۔ کھیل ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ مشکلات تب آتی ہیں جب ہم اپنے خیالات، خواہشات اور لوگوں کو ہم اپنے ذہن میں ایک تصویر کے ساتھ خود کو جوڑکر دیکھنے لگتے ہیں اور چیزوں کو الجھا دیتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ جب ہم نے بلا یا گیند کو اٹھائی تب ہم کون تھے۔ جب آپ یہ بھول جاتے ہیں تو آپ خود کو ایس؛ حالت میں ڈال دیتے ہین جہاں سے سب کچھ نیچے جاتا رہتا ہے.”
انہوں نے کہا، "میں نے سیکھا ہے کہ ان چیزوں سے آزاد ہوکر کھیلنے سے ہی مدد ملتی ہے جب آپ ہر میچ بغیر کسی خوف کے کھیلیں، جیسے کہ یہ آپ کا آخری میچ ہے۔ میں بیٹھ کر چیزوں کو پکڑکر نہیں بیٹھا رہ سکتا۔ گیم آگے بڑھتا رہے گا۔ بہت سے کھلاڑی مجھ سے پہلے بھی کھیل کر جاچکے ہیں۔ میں ہمیشہ کرکٹ کھیلتا نہیں رہ سکتا، تو میرے پاس بچانے کے لئے ہے ہی کیا ؟ میں نے یہی سیکھا ہے۔ میں اب بہتر پوزیشن میں ہوں۔ میں اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور جب تک میں کھیل رہا ہوں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔”
باراسپارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ہندستان کو بیٹنگ کے لیے بلایا تو روہت شرما اور شبھمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 143 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔ اننگز کے 20ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آنے والے کوہلی 49ویں اوور تک ڈٹے رہے اور 87 گیندوں پر 113 رن بنا کر ہندوستان کو 373 رن تک پہنچا دیا۔
کوہلی نے اپنی اننگز کے بارے میں کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کوئی مختلف تیاری کی ہے۔ میری تیاری ہمیشہ ایک جیسی رہتی ہے۔ کبھی کبھی آپ کو وہ لے نہیں ملتی لیکن آج مجھے لگا کہ میں گیند کو اچھی طرح سے مار رہا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ دوسری اننگز میں اوس گرنے کی وجہ سے 25-30 اضافی رن کی ہندوستان کو ضرورت ہوگی اور آخر میں مجھے خوشی ہوئی کہ میں ٹیم کو وہاں پہنچا سکا۔
کوہلی کو اپنی اننگز کے دوران 52 اور 81 رن پر دو زندگیاں ملیں۔ کوہلی نے کہا کہ وہ ایسے دنوں کے لیے شکر گزار ہیں کیونکہ قسمت ہمیشہ ان کا ساتھ نہیں دیتی۔
کوہلی نے پہلی اننگز کے بعد کہا، "قسمت ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے اور آپ بس اتنا کر سکتے ہیں کہ اپنا سر جھکا کر بھگوان کا شکر ادا کریں کہ اس طرح کی شاموں میں جب تھوڑی سی قسمت آپ کا ساتھ دیتی ہے۔ جب قسمت ہمارے ساتھ نہیں ہوتی تو ہم مایوس ہو جاتے ہیں، لیکن ان شاموں کو یاد رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا، “میں 50 کے آس پاس آؤٹ ہو سکتا تھا لیکن قسمت کی وجہ سے سنچری بنا سکا۔ میں اس سے بخوبی واقف ہوں، اس لیے میں شکر گزار اور شکر گزار ہوں کہ آج قسمت میرے ساتھ تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

Next Post

ای ڈی نے مشرف اور ان کے قریبی رشتے داروں کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
ای ڈی نے بالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

ای ڈی نے مشرف اور ان کے قریبی رشتے داروں کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.