جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اونتی پورہ میں خاتون کا قتل‘ملزم دیور گرفتار:پولیس

بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی مزید تحقیقات جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in اہم ترین
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر///
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اونتی پورہ قتل معاملے کو۲۴گھنٹوں کے اندر حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو۸جنوری کی شام قریب ساڑھے پانچ بجے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ روضی جان زوجہ مظفر احمد گنائی ساکن کدلہ بل پانپور کی ایک خاتون جس کی عمر قریب چالیس برس ہے ، کو اہل خانہ نے سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا۔
ترجمان نے بیان میں کہا’’چونکہ ابتدائی طور پر لگتا تھا کہ موت مشکوک حالت میں واقع ہوئی ہے لہذا پانپور پولیس نے طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ۱۷۴کے تحت موت واقع ہونے کی اصلی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران مذکورہ خاتون کے کئی اہل خانہ بشمول شوہر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’کچھ اہل خانہ کی تفتیش کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے مذکورہ خاتون کے دیور الطاف احمد گنائی سے مزید پوچھ تاچھ کی‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’دوران پوچھ تاچھ اس نے مذکورہ خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا‘‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا’’دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ چونکہ وہ (ملزم کی بھابھی) گھر میں اکیلی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے شور مچایا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’ملزم نے انکشاف کیا کہ پہلے اس نے متوفی خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب وہ مسلسل مدد کیلئے شور مچا رہی تھی تو مایوس ہو کر اس کا گلہ دبا کر اس کو قتل کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا‘‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آگئی کہ جب قریب پانچ بجے متوفی کی گیارہ سالہ بیٹی گھر واپس آگئی تو اپنی والدہ کو بظاہر مردہ پا کر مدد کیلئے چیخنے لگی جس کے بعد ملزم سمیت کچھ پڑوسی ٓاگئے اور خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا’’ملزم الطاف احمد گنائی ولد مرحوم شعبان گنائی عمر۴۴برس پیشے سے ایک ڈرائیور ہے اور غیر شادی شدہ ہے اور اسی مکان میں علیحدہ رہتا تھا‘‘۔
بیان کے مطابق وہ لاش کے ساتھ ہسپتال اس کے لئے گیا تھا تاکہ اس پر کوئی شک نہ کر سکے ۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پامپور میں ایک کیس درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا آغاز

Next Post

راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.