ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں.

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-09
in تازہ تریں
A A
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

SRINAGAR, NOV 14 (UNI) :-A view of fresh snowfall at Tangmarg on Srinagar-Gulmarg road on Monday. UNI PHOTO -37U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۹جنوری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سمیت وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 اور11 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 اور13 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے ۔

دریں اثنا مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.0 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے .مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

 

 

 

 

NNNN

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے معروف شاعر رحمان کا ۹۸ سال کی عمر میں انتقا ل

Next Post

بڈگام میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں ڈرائیور کی موت، 7 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

بڈگام میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں ڈرائیور کی موت، 7 زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.