ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں چاہتے تھے، نجم سیٹھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-03
in کھیل
A A
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

کراچی ///
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں چاہتے تھے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں گھاس والی پچ بنانے کے حامی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان جیسے کھلاڑی کو ہمیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی، وہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جیسے جارحانہ فیصلے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹس کی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے اچھی ہے، پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ گزشتہ چار سال سے تنزلی کا شکار رہی ہے، ماضی کے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو ختم کر دیا گیا جس سے ٹیسٹ کرکٹرز ملتے تھے۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو ہار یا جیت سے کوئی غرض نہیں، وہ معیاری ٹیسٹ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، ماضی کے پی سی بی اعلیٰ عہدیداران نے ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعیاری پچز بنوائیں، وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کے لیے کھیلنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ڈرا کرنے کی سوچ کے باوجود ہم نے شکست کھالی، پاکستان اب ہار یا جیت کی سوچ سے باہر نکل کر معیاری ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین بنانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا، نواز شریف نے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق آئین تشکیل دینے کے لیے کمیٹی بنائی تھی، جس کو سپریم کورٹ اور آئی سی سی سے منظور کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2014 کے آئین کے مطابق بورڈ آف گورنرز میں وزیرِ اعظم کی دو نامزدگیاں ہوتی ہیں، آئین کے بورڈ آف گورنرز میں 8 آزاد حیثیت کی نامزدگیاں ہوتی ہیں، آئین کو عمران خان نے وزیرِ اعظم بننے کے بعد ختم کر دیا تھا۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کرکٹ میں آسٹریلوی طرز کا ڈومیسٹک سسٹم لانا چاہا، پی سی بی میں عمران خان کے لائے ہوئے 2019 کے آئین نے عدم استحکام پیدا کردیا، جس میں ایک بھی منتخب شدہ بورڈ آف گورنرز کا ممبر نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے وزیرِ اعظم کو پی سی بی کا چیئرمین منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے وزیرِ اعظم بننے کے بعد سب سے پہلا کام پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا، انہوں نے بطور وزیرِ اعظم پی سی بی میں 2 چیئرمین منتخب کیے۔
انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے رمیز راجہ اور احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان نئے سال میں نئے کپتان کے ساتھ نئی شروعات کرے گا

Next Post

مودی منگل کو انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی منگل کو انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.