کراچی//
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی کراچی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا چوتھے دن کا کھیل جاری تھا۔
اس دوران عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔
شاہد آفریدی کے ہمراہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔
عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے وہاں موجود میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔