ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہماچل پیپر لیک معاملے میں خاتون افسر سمیت پانچ گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in قومی خبریں
A A
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

شملہ،// ریاستی ویجیلنس اور انسداد بدعنوانی کی ٹیم نے ہماچل پردیش اسٹاف سلیکشن کمیشن کا سوالیہ پرچہ لیک کرنے کے معاملے میں ایک خاتون افسر سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
اسٹاف سلیکشن کمیشن میں تعینات ایک خاتون افسر پر جونیئر آفس اسسٹنٹ کا پیپر لیک کرنے کا الزام ہے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملزمہ خاتون افسر نے سوالیہ پرچہ اپنے بیٹے کو دیا تھا۔ بیٹا ہی پیپر بیچنے میں ملوث تھا۔ خاتون افسر کو ڈھائی لاکھ روپے لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
خاتون سے پوسٹ کوڈ نمبر 965 کے تحت جونیئر آفس اسسٹنٹ کا پیپر لیک کرتے ہوئے دو سے چار لاکھ کی رقم بھی برآمد کی ہے ۔ یہ کارروائی خاتون ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں واقع رہائش گاہ پر کی گئی ہے ۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کمیشن کی خفیہ شاخ کی سینئر اسسٹنٹ اوما آزاد کے بیٹے سمیت دو نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ ملزم نوجوان ہمیر پور ضلع کے ہی رہنے والے ہیں۔ نوجوانوں کو پیپر بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کمیشن کی گرفتار خاتون افسر نے بیٹے کو سوالیہ پرچہ فراہم کیا تھا۔ خاتون افسر کمیشن کی پرائیویسی برانچ میں تعینات ہیں۔
اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواتین افسران پہلے بھی ایسے معاملات میں ملوث رہی ہوں گی۔ چونکہ پوسٹ کوڈ نمبر 965 کا تحریری امتحان اتوار کو ہونا ہے ، اس لیے امتحان کو لے کر امیدواروں میں کافی شکوک و شبہات ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ویجی لینس ٹیم پہلے ہی خاتون ملازم کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویجیلنس رینو شرما کی قیادت میں ٹیم جائے واقع پر کارروائی میں مصروف ہے ۔ ریاستی ویجیلنس کی یہ بڑی کارروائی تحریری امتحان سے دو دن پہلے سامنے آئی ہے ۔
واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے اس امتحان میں تقریباً ایک لاکھ امیدواروں نے 316 آسامیوں کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ یہ امتحان پوری ریاست کے 476 امتحانی مراکز میں منعقد ہونا تھا۔ ایک اطلاع یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ ویجیلنس ٹیم سوالیہ پرچہ بھی کراس چیک کر رہی ہے ، تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ ملزم نوجوانوں کے پاس اصل سوالیہ پرچہ تھا یا نہیں۔ مجموعی طور پر اس بڑے کیس کے انکشاف کے بعد امیدواروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔
دوسری جانب ویجیلنس نے کمیشن کو زبانی اطلاع دی ہے ۔ تمام اطلاعات حاصل کرنے کے بعد ہی شام دیر گئے کمیشن کی طرف سے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کمیشن کے سکریٹری ڈاکٹر جتیندر کنور نے کہا کہ فی الحال خاتون ملازم کو حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہے ۔ تفصیلی اطلاعات ملنے کے بعد ہی اگلی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنڈت ملازمین، انسانی ہمدردی کے مستحق

Next Post

یوپی، کرناٹک اور ممبئی میں ماسک لگانا لازمی، بوسٹر ڈوز دینے پر زور، کئی ریاستوں نے جاری کیں کورونا سے متعلق رہنما ہدایات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں

یوپی، کرناٹک اور ممبئی میں ماسک لگانا لازمی، بوسٹر ڈوز دینے پر زور، کئی ریاستوں نے جاری کیں کورونا سے متعلق رہنما ہدایات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.