جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یوپی، کرناٹک اور ممبئی میں ماسک لگانا لازمی، بوسٹر ڈوز دینے پر زور، کئی ریاستوں نے جاری کیں کورونا سے متعلق رہنما ہدایات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in قومی خبریں
A A
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی: چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہندوستان میں بھی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ چین میں اومیکرون کا سب ویرینٹ بی ایف.7 تباہی مچا رہا ہے اور گزشتہ روز مرکزی حکومت سمیت کئی ریاستوں کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا اور رہنما ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے صحت نے کووڈ-19 کے لیے تیاریوں اور پروٹوکول کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ اس میں پرہجوم جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دینے، جینوم سیکونسنگ بڑھانے اور جلد سے جلد لوگوں کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے پر زور دیا گیا۔
ٍاتر پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں اس طرح کے اجلاس منعقد کئے گئے۔ ان میں سے کئی ریاستوں میں حکام اور وزراء نے محتاط رہنے کا مشورہ دیا لیکن کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ایک بار پھر ماسک کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر دہلی ایمس نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے مطابق اب ایمس کے عملے کو اسپتال کے احاطے میں کووڈ کے اصولوں کی پیروی کرنی ہوگی۔ کیمپس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایمس کیمپس میں پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ ٹیسٹنگ اور جینوم سیکونسنگ کو تیز کریں۔ انہوں نے حکام سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں۔یوپی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نے کہا، ’’طبی تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر نگرانی میں اضافہ کریں اور مسافروں کو سردی اور فلو جیسی علامات والے افراد کی شناخت کریں۔‘‘ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ آگرہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ لوگوں کو بغیر جانچ کے تاج محل دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے کہا، ’’انڈور علاقوں میں بند جگہوں اور ایئر کنڈیشن والے علاقوں میں ماسک لگانا ایک بار پھر لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزیر نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد کہا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی بے ترتیب چیکنگ اور اسکریننگ بھی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ممبئی کے ممبا دیوی مندر کی انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے مندر میں درشن کے دوران ماسک پہننے کے حکم پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔‘‘قبل ازیں، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو ریاستی انتظامیہ کو نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جنوری 2023 میں گنگا ساگر میلے سے پہلے کورونا انفیکشن سے متعلق تمام پہلوؤں پر خصوصی نظر رکھیں۔ وہیں، کیرالہ میں وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو ایک مشاورتی میٹنگ کی قیادت کی اور حکام کو ہدایت دی کہ تمام مثبت نمونوں کی جینوم سیکونسنگ کی جائے۔ ریاست نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی لازمی جانچ کے لیے رہنما خطوط جاری کرے۔ جھارکھنڈ میں کورونا کا کوئی ایکٹیو کیس درج نہیں ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے لیکن انتظامیہ چوکس رہنے کے لیے مرکز کی تجاویز پر توجہ دے رہی ہے۔

 

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل پیپر لیک معاملے میں خاتون افسر سمیت پانچ گرفتار

Next Post

منڈاویہ نے کووڈ پر ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت

منڈاویہ نے کووڈ پر ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.