جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’پھیرن پہننے سے ڈرو اور نہ شرم محسوس کرو‘ یہ ہماری شناخت اور کلچر کا حصہ ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in مقامی خبریں
A A
’پھیرن پہننے سے ڈرو اور نہ شرم محسوس کرو‘ یہ ہماری شناخت اور کلچر کا حصہ ہے ‘

Pheran

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
سرینگر کے تاریخی لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے بدھ کو سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے روز انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے کئی لوگ روایتی پھیرن پہن کر جمع ہوئے اور انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا۔
ان لوگوں میں نہ صرف کشمیری بلکہ بیرون وادی کے لوگ بھی شامل تھے ۔
اس موقع میں پھیرن میں ملبوس ایک شخص نے کہا کہ کشمیریوں کو پھیرن پہننے سے ڈرنا اور نہ شرمانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پھیرن نہ صرف کشمیریوںکی شناخت بلکہ ہمارے کلچر کا ایک حصہ بھی ہے ۔
اس موقع پر سماجی کارکن فاروق احمد رینزو نے میڈیا کو بتایا کہ پھیرن کی صدیوں پرانی تاریخ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پھیرن کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے مجھے نہیں لگتا ہے کسی کی اتنی قدیم تاریخ ہوگی۔
رینزو کا کہنا تھا’’حضرت شیخ العالم ؒ کو بھی کہتے ہیں کہ وہ پھیرن پہن کے تھے جب یہاں حضرت بلبل شاہؒحضرت شاہ ہمدانؒ آئے تو وہ بھی پھیرن پہنتے تھے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ پھیرن امن اور محبت کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ چلہ کلان کے دوران ہمارے نوجوانوں کو کتابیں لکھنی چاہئے ۔
ایک غیر مقامی سیاح نے اس موقعہ پر میڈیا کو بتایا کہ میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یہاں آکر پھیرن ڈے میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ آج چلہ کلان کا پہلا دن ہے میں ملک کے سیاحوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آکر چلہ کلان سے لطف اندوز ہوجائیں۔
بتادیں کہ پھیرن کشمیر کا روایتی لباس ہے جو سردیوں میں پہنا جاتا ہے اور زمانے کی ترقی اور گرمی کیلئے جدید ترین ملبوسات کی دستیابی کے باوجود بھی اس کا رواج برابر جاری ہے ۔
کشمیر میں سردیاں شروع ہوتے ہی پھیرن شہر و گام میں نمو دار ہوجاتا ہے ہر خاص و عام کو سردیوں سے بچنے کیلئے اسی کو زیب و تن کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۱۹ سے ۲۰۲۱ تک جموں کشمیر میں ۷۳ مرکزی فورسز اہلکار ہلاک

Next Post

منفی ۲ء۴:چلہ کلان کے شروع ہوتے ہی سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
منفی ۲ء۴:چلہ کلان کے شروع ہوتے ہی سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

منفی ۲ء۴:چلہ کلان کے شروع ہوتے ہی سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.