جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈونلڈ نے کوہلی کا موازنہ سچن سے کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in کھیل
A A
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے کوچ ایلن ڈونلڈ نے بدھ کو وراٹ کوہلی کا سچن تندولکر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کے خلاف درست گیند بازی ان کی پہلی ترجیح ہے۔
ڈونالڈ نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا، ’’وہ (کے ایل راہل اور کوہلی) قیمتی وکٹیں ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے سچن تندولکر کریز پر آتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ان کے خلاف اچھی بولنگ کرنا اولین ترجیح ہے۔ جب کوہلی رنگ میں ہوں اور آپ ان کے خلاف مواقع کھو دیتے ہیں تو آپ کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ ایسے کھلاڑی آپ کو بار بار موقع نہیں دیتے۔
ڈونلڈ نے کہا، "میرے مطابق ہم نے کوہلی اور راہل کے خلاف بہت اچھی گیند بازی کی۔ یہ لارا کے خلاف بولنگ کرنے جیسا ہے۔ میدان میں اچانک پارہ چڑھ جاتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وراٹ اس سیریز کو سنچری کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ان کے خلاف اچھی گیند بازی کی ہے اور امید ہے کہ ہم اسے کل بھی جاری رکھ سکیں گے۔
ہندستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں جمعرات سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کوہلی اور راہل پہلے ٹیسٹ میں زیادہ رن نہیں بنا سکے لیکن چیتشور پجارا (90، 102 ناٹ آؤٹ)، شوبمن گل (110) اور شریاس ایئر (86) بنگلہ دیشی گیند بازوں کی غیرموثر کارکردگی کی وجہ سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
ڈونلڈ نے کہا کہ وہ اپنے گیندبازوں سے جارحانہ کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں جس کے لیے وہ کئی بار انگلینڈ کی مثال بھی استعمال کر چکے ہیں۔
ڈونلڈ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں انگلینڈ کے گیندبازوں کی کارکردگی کی مثال پیش کی ہے۔ وہ میچ میں خود کو کس طرح لیکر آتے ہیں۔ تین اسپنروں کے باوجود آپ کو ایک تیز گیند باز کے طور پر کچھ زیادہ وسیع ہونے کی آزادی ہوتی ہے۔ آپ شارٹ اور فل گیندبازی کر سکتے ہیں۔ آپ چار اوور کے لیے تمام تجربات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “اگر آپ نے چٹاگاوں میں محمد سراج یا امیش یادیو کی بولنگ دیکھی ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یا تو وہ شارٹ گیندیں کر رہے تھے یا اٹیک کر رہے تھے۔ انہوں نے بہت سے فیلڈروں کو کیچ کے لئے نزدیک کھڑا کر دیا تھا۔ کاش ہم تھوڑا اور حملہ کر سکتے۔ ان پچوں پر گیند سے بچنا آسان نہیں ہے، لہذا اگر آپ کے پاس کچھ رفتار ہے، تو آپ کچھ زیادہ جارحانہ ہو سکتے ہیں۔
چٹاگاوں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 150 رن پر سمٹ جانے کے بعد بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 324 رن بنائے، حالانکہ اس وقت تک میچ ان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا اور انہیں 188 رن کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیم کی بیٹنگ کے بارے میں ڈونلڈ نے کہا کہ دوسری اننگز کی بیٹنگ ہمارے لیے ایک سانچہ ہے۔ آپ کو ایک بار موقع ملتا ہے۔ اگر آپ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو 350-380 رن بنائیں۔ پہلی اننگز میں رن بہت قیمتی ہوں گے۔ پچ بہت خشک لگ رہی ہے، اس لیے آپ کو پہلی اننگز کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا، "یہ آپ کے لیے پہلی اننگز میں اپنے طریقے سے ٹیسٹ میچ ترتیب دینے کا واحد موقع ہے۔ اگر ہم بولنگ کرتے ہیں، تو ہم نے گیند سے بھی ایسا کرکے دکھایا ہے، جب ہم نے ہندوستان کا اسکور 48/3 کر دیا تھا۔ ہم نے کچھ مشکل مواقع گنوائے لیکن ہم اس سطح تک نہیں گر سکتے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رونالڈو کے بعد اب میسی کا انڈے سے مقابلہ شروع

Next Post

راہل کا بھارت جوڑو یاترا قابل فخر : سونیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

راہل کا بھارت جوڑو یاترا قابل فخر : سونیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.