جموں//
پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل شاہراہ شکرگاہ پر چٹانیں کھسکنے سے۱۲ گھنٹے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ تاریخی راستہ کچھ دیر پہلے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ رینج آفتاب بخاری نے سڑک کھولنے کی تصدیق کی۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔