جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-19
in مقامی خبریں
A A
’ جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے۔
محنت اور روزگار کے وزیر مملکت‘ رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ تازہ ترین دستیاب سالانہ لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) رپورٹوں کے مطابق، جموں و کشمیر میں معمول کی حیثیت پر تخمینہ شدہ بے روزگاری کی شرح (یو آر) باالترتیب۲۰۔۲۰۱۹؍اور۲۱۔۲۰۲۰ کے دوران۷ء۶ فیصد اور۹ء۵ فیصد تھی، جو ظاہر کرتی ہے کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے۔
تیلی نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اسی مناسبت سے حکومت ہند نے ملک میں روزگار پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
حکومت ہند نے کاروبار کو تحریک فراہم کرنے اور کوویڈ۱۹ کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے آتم نر بھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت حکومت ستائیس لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی محرک فراہم کر رہی ہے۔ یہ پیکج ملک کو خود کفیل بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف طویل مدتی اسکیموں/ پروگراموں/ پالیسیوں پر مشتمل ہے۔
مرکزی وزیر محنت نے کہا کہ جموں کشمیر میں ۳۹ء۳۵ کروڑ روپے کے فوائد اس اسکیم کے تحت ۲۸نومبر۲۰۲۲ تک۳۴ء۱۹ ہزار مستفیدین کو فراہم کیے گئے ہیں۔
حکومت یکم جون۲۰۲۰ سے پرائم منسٹر اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی اسکیم) کو لاگو کر رہی ہے، تاکہ اسٹریٹ وینڈرز کو اپنے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کیلئے‘جس پر کووڈ۱۹کی وبا کے دوران برا اثر پڑا تھا، ضمانت سے مبرا کام کاج کی پونجی کی شکل میں قرض کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
تیلی نے کہا کہ دو دسمبر ۲۰۲۲ تک اس اسکیم کے تحت۴۳۷۸ کروڑ روپے کے۶۸ء۳۷ لاکھ قرضے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دو دسمبر۲۰۲۲ تک اسکیم کے تحت۹۵ء۱۷ ہزار قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، حکومت نے خود روزگار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی تھی۔ پی ایم ایم وائی کے تحت ۱۰لاکھ روپے تک کے ضمانت سے مبرا قرضے، مائیکرو/چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کو ان کی کاروباری سرگرمیوں کو قائم کرنے یا بڑھانے کے قابل بنانے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔
تیلی کاکہنا تھا کہ ۲۵نومبر ۲۰۲۲ تک، اسکیم کے تحت منظور شدہ ۷۶ء۳۷ کروڑ قرض کھاتوں میں ۵۶ء۱۵ لاکھ کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ جموں و کشمیر میں۶۹ء۴۲۰۹ کروڑ روپے کی رقم اس اسکیم کے تحت۲۳۔۲۰۲۲ کے دوران(۲۵نومبر ۲۰۲۲ تک) منظور شدہ۸۹ء۱ لاکھ قرض کھاتوں میں تقسیم کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Next Post

کانگریس کا جموں کشمیر کی صورتحال پر بیان کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
حکومت جموں و کشمیر کی صورتحال پر بیان دے : ادھیر رنجن چودھری

کانگریس کا جموں کشمیر کی صورتحال پر بیان کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.