ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے نکلا ہوں: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-19
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

اقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان

الور// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے نکلے ہیں۔
مسٹرراہل گاندھی نے یہ بات آج الور ضلع کے ملاکھیڑا قصبے میں منعقدہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے نفرت کرو، گالی دو لیکن میں نے محبت کی دکان کھولی ہے اور میں محبتیں بانٹنے نکلا ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ اکیلے نہیں بلکہ پوری تنظیم جس نے آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا، مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، امبیڈکر جی، چندر شیکھر آزاد سبھی نے اپنے اپنے وقت میں نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولی تھی۔
انہوں نے کنیا کماری سے سفر شروع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مرتبہ سوچتے ہیں کہ وہ کیوں چل رہے ہیں۔ لوگ ان کے ساتھ کیوں شامل ہورہے ہیں۔ گلے بھی مل رہے ہیں لیکن جواب ایک ہی ملتا ہے ۔ ہندوستان ایک ہے اور میرا ہندوستان پیار اور محبت کا ہندوستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے نفرت نہیں کرتے ، وہ ایک نظریہ کے خلاف ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جہاں بھی جاتے ہیں۔ انگریزی زبان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام لیڈر چاہے وہ وزیر ہوں، وزیر اعلی ہوں، ایم پی، ایم ایل اے ہوں، ان کے سبھی بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہر غریب مزدور کے بچے کو بھی انگریزی سیکھنی چاہئے لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ اگر غریبوں کے بچے انگریزی سیکھیں گے تو وہ خواب دیکھیں گے اور مزدور کے طور پر کام کرنے سے باہر نکل جائیں گے ۔ اس لیے بی جے پی لیڈر ایسا نہیں چاہتے ۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ہر زبان سیکھنی چاہئے ، لیکن باقی دنیا سے بات کرنے کے لئے انگریزی جاننا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہندی اہم ہے وہیں انگریزی بھی اہم ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بہت اچھا کام کیا ہے کہ انہوں نے انگلش میڈیم اسکول کھولے ہیں اور راجستھان میں انگریزی زبان کو فروغ دینے کے لیے 10,000 انگریزی اساتذہ کی بھرتی کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلی بار بی ایس ایف کی خواتین دستوں کو سندر بن بین الاقوامی سرحد پر تعینات کیا گیا

Next Post

ہندوستان موسمیاتی تحفظ میں پوری دنیا میں سب سے آگے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

2026-10-17
قومی خبریں

اقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان

2026-10-17
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے 1,400 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
Next Post
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا

ہندوستان موسمیاتی تحفظ میں پوری دنیا میں سب سے آگے : لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.