ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنا ضروری : مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔
محترمہ مرمو نے ہفتہ کو یہاں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سال 2021 اور 2022 کے لئے قومی معذوروں کو بااختیار بنانے کے ایوارڈ سے نوازنے کے بعد کہا کہ حکومت معذوروں کو بااختیار بنانے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔ معذور افراد میں وہی قابلیت اور صلاحیت ہوتی ہے جو عام لوگوں میں ہوتی ہے ۔ بعض اوقات ان میں ان سے زیادہ ٹیلنٹ ہوتا ہے ۔ انہیں خود کفیل بنانے کے لیے ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا ضروری ہے ۔ صدر جمہوریہ نے سماج کے تمام طبقات سے درخواست کی کہ وہ معذور افراد کو خود انحصار بننے اور زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر معذور بھائی اور بہنیں قومی دھارے میں شامل ہو کر موثر کردار ادا کریں تو ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
صدر نے کہا کہ تعلیم معذور افراد سمیت ہر فرد کو بااختیار بنانے کی کلید ہے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ تعلیم میں زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور معذور بچوں تک تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی معذور بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے یکساں مواقع کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اس بات کی تعریف کی کہ سننے سے محروم بچوں کے لیے پہلی سے چھٹی جماعت تک کی نصابی کتابوں کو ہندوستانی اشاروں کی زبان میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماعت سے محروم طلباء کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے ۔
صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد معذور افراد ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں ہر آٹھواں شخص کسی نہ کسی طرح کی معذوری کا شکار ہے ۔ ہندوستان کی دو فیصد سے زیادہ آبادی معذور ہے ۔ اس لیے ، "یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ معذور افراد عزت کے ساتھ آزاد زندگی گزار سکیں۔ یہ بھی ہمارا فرض ہے کہ معذور افراد معیاری تعلیم حاصل کریں، اپنے گھروں اور معاشرے میں محفوظ رہیں، اپنے کیریئر کے انتخاب کی آزادی حاصل کریں اور انہیں روزگار کے مساوی مواقع ملیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور روایت میں معذوری کو کبھی بھی علم اور فضیلت کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ معذور افراد قدرتی طور پر بہترین اوصاف کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘ایسی بہت سی مثالیں ہیں جہاں ہمارے معذور افراد بھائیوں اور بہنوں نے اپنی بے مثال ہمت، ہنر اور عزم کے زور پر کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اگر انہیں مناسب ماحول میں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہر میدان میں ترقی کریں گے ۔
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کا معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ ہر سال افراد، اداروں، تنظیموں، ریاستوں اور اضلاع وغیرہ کو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے میدان میں کیے گئے بہترین کام کے لیے نیشنل امپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلٹیز ایوارڈ دیتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم

Next Post

پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر کانگریس کی میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر کانگریس کی میٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.