ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

محمد اسلم بٹ:تانبے کے برتن بنانے کے پیشے کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے والا کاریگر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-03
in مقامی خبریں
A A
محمد اسلم بٹ:تانبے کے برتن بنانے کے پیشے کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے والا کاریگر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
پلاسٹک اور دوسرے دھاتوں کے بنے مختلف ڈئزانوں کے برتنوں کی بارزاوں میں بہتات ہونے کے باوصف وادی کشمیر میں تانبے کے برتنوں اور دیگر زیبائشی سامان کے استعمال کا رواج برابر جاری ہے ۔
موجودہ سائنسی دور میں بھی وادی میں جہاں یہ صنعت متعدد لوگوں کیلئے ذریعہ معاش ہے وہیں یہ جموں وکشمیر کی معیشت کے استحکام کیلئے بھی ایک اہم رول ادا کر رہی ہے ۔
سرینگر کے خانقاہ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم بٹ نامی ایک مس گر گذشتہ تین دہائیوں سے اسی پیشے سے نہ صرف وابستہ ہیں بلکہ اس کی پرانی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق نئی چیزیں بھی تیارکر رہے ہیں تاکہ یہ کرافٹ زندہ رہ سکے ۔
بٹ نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ تانبے کے برتن ارو دیگر چیزیں بنانے کے کرافٹ کو زندہ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا’’میں روایتی چیزوں کو بنا کر زندہ رکھ رہا ہوں اور ان میں بھی نئی تبدیلیاں کرکے ان کو زیادہ سے زیادہ دلکش بنانے کی بھی کوشش کر تا ہوں‘‘۔
کاریگر نے کہا کہ اس کرافٹ کو زندہ رکھنے کیلئے تانبے کے دھات کی نئی چیزیں بنانے کی ضرورت ہے جن کی مارکیٹ میں مانگ ہو اور جو زمانے کے تقاضوں کو پورا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا’’میں نے آج تک قریب سو نئی چیزیں بنائی ہیں جن میں موبائل کے ڈبے ، کلاک، میز، کرسیاں، سائیکل اور دیگر زیبائشی ساز و سامان شامل ہے‘‘۔
بٹ کا کہنا تھا’’میں ایسی نئی چیزیں بناتا ہوں کہ جو نہ صرف گھر میں زیبائش کیلئے رکھی جاتی ہیں بلکہ جو کار آمد بھی ثابت ہوتی ہیں‘‘۔
کاریگر نے کہا ’’میرے والدین یہی کام کرتے تھے میں نے بھی اسی پیشے کو چن لیا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس میں چار چاند لگانے کے عمل میں محو جدو جہد ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’میری آرزو ہے کہ یہ کرافٹ بھی نہ صرف زندہ رہے بلکہ وادی کی دستکاریوں کے افق پر ماہتاب کی طرح روشن ہوجائے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس کرافٹ کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اس کے کاریگر تانبے کی نئی نئی چیزیں تیار کریں اور نوجوان نسل کو بھی یہ ہنر سکھائیں۔
بٹ کا ماننا ہے کہ بازار میں تانبے کی نئی چیزیں آنے سے ان کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وساطت سے میری چیزیں ملک بھر میں مشہور ہو رہی ہیں اور مختلف ریاستوں کے خریدار مجھ سے چیزیں خرید رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج خریدار کو دکان پر آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے آن لائن شاپنگ ہو رہی ہے ۔
کاریگر کا کہنا ہے کہ مانگ میں کوئی کمی نہیں ہے صرف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک محنت طلب کام ہے جتنی زیادہ محنت کی جائے گی پھل بھی اتنا ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ پہلے میری رجسٹریشن کرانے میں لیت لعل کر رہا تھا لیکن جب میرے کام کو ساشل میڈیا پر سراہا جانے لگا تو محکمہ بھی میری طرف متوجہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشہ ہمارے لئے ذریعہ معاش ہی نہیں ہے بلکہ ہمارے ابا و اجداد کا ایک تحفہ بھی ہے جس کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ۔
تانبے کے برتنوں کے استعمال کی تاریخ دنیا کے مختلف ممالک کی طرح وادی کشمیر میں بھی کافی پرانی پے ۔بعض مورخین کا ماننا ہے کہ یہاں گذشتہ سات سو برسوں سے تانبے کی دھات کے برتنوں کا رواج ہے ۔تانبے کے برتن نہ صرف ساخت کے لحاظ سے دلپذیر ہیں بلکہ ان کا استعمال صحت کیلئے بھی فائدہ بخش ہے ۔
ماہرین کے مطابق تانبے کے برتنوں میں پکایا جانے والا کھانا یا ان میں رکھا جانے والا پانی کئی امراض سے دور رکھتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور حادثے میں تین طلبا زخمی

Next Post

کولگام میںلوگوں سے زبردستی رقومات اینٹھنے والے نقلی ملی ٹینٹوں کے گروہ بے نقاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
کولگام:لوگوں سے زبردستی رقومات اینٹھنے والے نقلی ملی ٹینٹوں کے گروہ کا پردہ فاش

کولگام میںلوگوں سے زبردستی رقومات اینٹھنے والے نقلی ملی ٹینٹوں کے گروہ بے نقاب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.