منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوگوں کو اب بہتر طبی سہولیات تک رسائی:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-12
in اہم ترین
A A
معیاری تعلیم تک عام آدمی کی رسائی کی کوششیں جاری:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

جموں//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو اب بہتر صحت سہولیات تک آسانی سے رَسائی حاصل ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سِنہا آج اِنڈین سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ امیونو ہیموٹولوجی ۔ٹرانسکون۲۰۲۲ کی۴۷ ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ تین برسوں میں جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں صحت کے بہتر بنیادی ڈھانچہ، وسائل ،معیاری اور سستی صحت خدمات کے ساتھ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر شہری تک رَسائی کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں ۔
سنہا نے کہا کہ دو ایمز ، دو کینسر اِنسٹی چیوٹ ، سات نئے میڈیکل کالج ، ۱۵ نئے نرسنگ کالج اور ہزاروں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے علاوہ یونیورسل ہیلتھ اِنشور نس آیوشمان بھارت ۔ صحت سکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کوریج اور صحت مرکوزیت نظام کویقینی بنایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ جو دہائیوں سے بنیادی صحت خدمات سے محروم تھے ۔ اب اُنہیں صحت کی بہتر سہولیات تک آسانی سے رَسائی حاصل ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرانسفیوژن میڈیسن کے ماہرین ، نامور فیکلٹی ، ماہرین اور ملک بھر سے متعدد شراکت داروں کو ایک ساتھ لانے کے لئے منتظمین کو مبارک باد پیش کی تاکہ ٹرانسفیوژن میڈیسن میں موجودہ رجحانات ، حالیہ پیش رفت اور مستقبل کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ خون کا ایک قطرہ پوری صحت کا احاطہ کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اِس طرح کے مباحثے شراکت داروں کو ملک میں خون کی منتقلی کی خدمات کو بہتر بنانے کے قابل بنائیں گے۔‘‘
سنہا نے کہا کہ ہماری جاری صحت کی تحقیق رجعتی علاج پر زیادہ توجہ مرکوز ہے اور تشخیصی تحقیق کا حصہ نہ ہونے کے برابرہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جاری طبی تحقیقی نظام کو تبدیل کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور تشخیصی کِٹس تیار کرنے کیلئے طویل مدتی سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ہر ایک فرد کو اَپنی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر خون کی منتقلی کی ضرورت پڑتی ہے اور ہمارے ملک میں ہر دو سکینڈ میں کسی کو خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
سنہا نے کہا کہ ایک قیمتی جان بچانے سے اِنسانیت کی کوئی خدمت نہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رضاکارانہ خون کے عطیہ کیلئے لوگوں کو تعلیم دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
اِس موقعہ پر ٹرانسکون۲۰۲۲ کے آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر ٹی آر رینہ نے نیشنل کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے صد فیصد رضاکارانہ خون کا عطیہ حاصل کرنے کیلئے آئی ایس بی ٹی آئی کے نظریۂ کی سراہنا کی۔
اِفتتاحی سیشن میں ماہرین اور نامور مقررین نے خون کے عطیہ اور خون کی منتقلی کے حوالے سے اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا ۔ٹرانسکون ۲۰۲۲بی کا ایک سووینئر بھی جار ی کیا گیا ۔
رِگ نینو سسٹم ، مِرل اور امیوکور جیسی معروف کمپنیوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
تین روزہ کانفرنس کا اِنعقاد آئی ایس بی ٹی آئی جموںوکشمیر چپٹر اور پی جی ڈیپارٹمنٹ آف امیو نو ہیموٹولوجی اینڈ ٹرانسفیو ژن میڈیسن گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں نے کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو ٹی سٹارٹ اپس میں سرفہرست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے:ایل جی

Next Post

’شوپیاںمیں پاکستانی ملی ٹینٹ کی ہلاکت بڑی کامیابی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
’شوپیاںمیں پاکستانی ملی ٹینٹ کی ہلاکت بڑی کامیابی‘

’شوپیاںمیں پاکستانی ملی ٹینٹ کی ہلاکت بڑی کامیابی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.