بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستان :عمران خان کی حکومت اکثریت سے محروم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-30
in تازہ تریں
A A
پاکستان :عمران خان کی حکومت اکثریت سے محروم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۳۰ مارچ(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
پاکستان میں عمران خان کی قیادت والی حکومت اکثریت سے محروم ہو گئی ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ نے اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان کے ’جنگ‘ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھودی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر ۱۷۴ رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر۱۷۷ تک پہنچ گئے۔
رات گئے اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔ جہاں ان کی ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیگی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم سے اپوزیشن کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان آج کیا جائیگا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گی، جسکے بعد ہم انشاء اللہ آج میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔مبارک ہو پاکستان۔
پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا بھی کہنا ہے کہ معاہدے کے حوالے اپوزیشن رہنما آج شام چار بجے پریس کانفرنس کرینگے۔
رات گئے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی نے بھی ایم کیو ایم کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اسٹاف رپورٹر کے مطابق ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان منگل کی رات گئے کئی امور طے پاگئے ہیں، جسکے بعد ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں اپنی حمایت کا یقین دلادیا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے تحریری معاہدے پر اپوزیشن رہنمائوں نے مکمل حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے پر پورا عمل کیا جائیگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رعنا واری تصادم میں ۲ مقامی جنگجو جاں بحق :پولیس

Next Post

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرس نے ہڑتال کال موخر کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرس نے ہڑتال کال موخر کردی

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرس نے ہڑتال کال موخر کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.